جے یو آئی کے صد سالہ اجتماع کی تقریبات کے دوسرے روز شدید بد نظمی ،رضا کاروں کو شرکا ء پر لاٹھی چارج کرنا پڑ گیا

ہفتہ 8 اپریل 2017 22:31

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار اپریل ء)جمعیت علمائے اسلام (ف)کے صد سالہ اجتماع کی تقریبات کے دوسرے روز شدید بد نظمی کے باعث رضا کاروں کو شرکا ء پر لاٹھی چارج کرنا پڑ گیا۔

(جاری ہے)

نوشہرہ میں جے یو آئی کے صد سالہ اجتماع کی تقریبات کے دوسرے روز اس وقت شدید بدنظمی پیدا ہو گئی جب شرکا ء نے اسٹیج کے قریب آنے کی کوشش کی اورشدید بدنظمی کے باعث اسٹیج کے قریب کھڑے رضاکاروں کو شرکا ء کو پیچھے دھکیلنے کے لئے لاٹھی چارج کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کی صد سالہ تقریبات نوشہرہ کے علاقے اضا خیل میں جاری ہیں جس میں خصوصی طور پر شرکت کے لئے امام کعبہ اور سعودی وزیر برائے مذہبی امور کے علاوہ مختلف ممالک کے وفود پاکستان تشریف لائے ہیں۔