چین اور امریکہ کے صدور کی سات گھنٹے طویل ملاقات نتیجہ خیز رہی،چینی وزیر خارجہ

فریقین کا سفارتی ، معیشت، سائبر سلامتی،سماج و ثقافت سمیت چار اعلیٰ سطحی مذاکراتی نظام کے قیام کا اعلان

ہفتہ 8 اپریل 2017 18:56

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار اپریل ء)چین اور امریکہ کے صدور کی ہونے والی ملاقات موثر اور نتیجہ خیز رہی،دونوں صدور نے سات گھنٹے سے زائد تک گہرائی کے ساتھ تبادلہ خیال کیا،چینی صدر کی دعوت پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ رواں سال چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا کہ فریقین نے سفارتی سلامتی ، جامع معیشت،قانون کے نفاذ اور سائبر سلامتی،سماج و ثقافت سمیت چار اعلیٰ سطحی مذاکراتی نظام کے قیام کا اعلان کیا۔

دونوں صدور نے تجارتی سرمایہ کاری میں تعاون کو فروغ دیتے ہوئے تجارتی تنازعات سے مناسب انداز میں نمٹنے پر اتفاق کیا۔ فریقین نے افواج،قانون کے نفاذ،سائبر سلامتی،بدعنوانی کے خلاف،غیرقانونی تارکین وطن،صحت،ثقافت سمیت دیگر شعبوں میں تبادلوں کے فروغ پربھی اتفاق کیا۔

(جاری ہے)

وانگ ای نے مزید کہا کہ چین نے تائیوان ، تبت اور بحیرہ جنوبی چین کے امور پر چین کے موقف اورجزیرہ نما کوریا کے ایٹمی مسئلے پر چین نے اس علاقے میں امن و استحکام کے تحفظ اور بات چیت سے مسئلے کے حل کا اعادہ کیا۔اس کے ساتھ ساتھ چین نے جنوبی کوریا میں تھاڈمیزائل شکن نظام کی تنصیب پر بھی اپنا موقف واضح کیا۔ اس ملاقات سے دونوں صدور نے چین امریکہ تعلقات کی سمت کا تعین اور منصوبہ بندی کی۔

متعلقہ عنوان :