شام پر حملہ، امریکہ کے 20شہروںمیں حکومت کیخلاف مظاہرے شروع ہوگئے

مظاہرین نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے، جنگ بند کرو، لوگوں کی ضروریات پر رقم خرچ کرو کے نعرے درج تھے

ہفتہ 8 اپریل 2017 16:56

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار اپریل ء) شام کے فضائی اڈے پر امریکی حملے کیخلاف امریکہ کے مختلف شہروں میں حکومت کیخلاف مظاہرے شروع ہو گئے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ کی جانب سے مشرقی بحیرہ روم میں موجود اپنے بحری بیڑے سے شام کے ایک فضائی اڈے کو نشانہ بنانے کے بعد ملک کے اندر 20 شہروں میں حکومت مخالف مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔لاس اینجلس میں ہونیوالے مظاہرے میں مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ جنگ کو مسترد کرتے ہیں،مظاہرین نے شام کے صدر بشار الاسد کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں۔مظاہرین نے بینرز اور کتبے اٹھارکھے تھے جن پر شام میں امریکی جنگ بند کرو،جنگ کے بجائے لوگوں کی ضروریات پر رقم خرچ کرو اور دیگر نعرے درج تھے۔

متعلقہ عنوان :