احتساب عدالت نے سینیٹر اسحاق ڈار کے خلاف دائر ضمنی ریفرنس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 19اپریل تک ملتوی کر دی

بدھ 11 اپریل 2018 21:47

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 11 اپریل 2018ء)احتساب عدالت نے سینیٹر اسحاق ڈار کے خلاف دائر ضمنی ریفرنس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 19اپریل تک ملتوی کر دی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کی تو اس موقع پر صدر نیشنل بنک سعید احمد، نعیم محمود اور منصور رضا عدالت میں پیش ہوئے، استغاثہ کے تینوں گواہ بھی عدالت میں پیش ہوئے ۔عدالت نے وقت ختم ہونے پر سماعت بغیر کسی کارروائی کے 19اپریل تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :