چوہدری نثار پارٹی میں ہیںاور رہنا چاہتے ہیں، مصدق ملک

پیسے کی چمک دھمک نے جمہوریت کونقصان پہنچایا، آصف زرداری نے بلوچستان اسمبلی توڑنے کی ذمہ داری قبول کی،انٹرویو

بدھ 11 اپریل 2018 23:16

ٓٓاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 11 اپریل 2018ء) وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے کہ جبکہ چوہدری نثار پارٹی میں ہیںاور رہنا چاہتے ہیں، پیسے کی چمک دھمک نے جمہوریت کونقصان پہنچایا، آصف زرداری نے بلوچستان اسمبلی توڑنے کی ذمہ داری قبول کی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا ہے کہ وسطی پنجاب کا (ن) لیگ کے لوگوں کو پارٹی چھوڑنے کا کہا جا رہا ہے پیسے کی چمک دھمک سے جمہوریت کو شدید نقصان پہنچایا ہے آصف زرداری نے بلوچستان اسمبلی کو توڑنے کی ذمہ داری قبول کی ہے انہوںنے کہا ہے کہ پٹھان کوٹ اور ڈان لیکس پاکستان کی سیکیورٹی کا معاملہ تھا پانامہ کا معاملہ ایسے نہیں تھا نواز شریف کو اسلئے نکا لا گیا کہ انہوں نے بیٹے سے تنخواہ نہیںلی انہوںنے کہا ہے کہ چوہدری نثار پارٹی کے لیڈر ہیں اور انہیں پارٹی میں ہی رہنا چا ہئیے ۔