عمران خان کو ہندو دیوتا کے طور پر پیش کرنا مسلم لیگ ن کو مہنگا پڑ گیا

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے معاملہ ایف آئی اے کے حوالے کر دیا

بدھ 11 اپریل 2018 19:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 11 اپریل 2018ء):عمران خان کو ہندو دیوتا کے طور پر پیش کرنا مسلم لیگ ن کو مہنگا پڑ گیا۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے معاملہ ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رمیش لال کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے کارکنان کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو ہندو دیوتا شیو کے روپ میں پیش کیا گیا ہے۔

رمیش لال کا کہنا تھا کہ حکمران جماعت کے کارکنان نے ہندووں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے جو قابل قبول نہیں۔جس پر سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو ہدایت کی کہ وہ معاملے کی چھان بین کے بعد اسکی رپورٹ پیش کریں۔بعد ازاں قومی اسمبلی کے سپیکر نے اس معاملے کا فوری نوٹس لیا اور یہ معاملہ ایف آئی اے کے سائبر ونگ کو بھجوا دیا۔

متعلقہ عنوان :