جعفرآباد: سات سالہ بچہ زیادتی کا نشانہ، ملزم پکڑا گیا

بدھ 11 اپریل 2018 23:34

جعفرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 11 اپریل 2018ء)جعفرآباد کی تحصیل ڈیرہ اللہ یار میں بگن بابا اسکول میں زیرتعلیم سات سالہ یاسر کوزیادتی کانشانہ بنایا گیا ۔

(جاری ہے)

ملزم شہزاد بچے کوبہلا پھسلا کرمہمان خانے لے گیا اور زیادتی کانشانہ بنایا۔بچے کے شور پراہل خانہ اکھٹے ہوگئے اور ملزم کوپکڑ کرپولیس کے حوالے کردیا۔ بچے کی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق کی گئی ہے۔ بچے کے ورثا نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کوسخت سے سخت سزا دی جائے اور ان واقعات کی روک تھام کے لیے مناسب اقدامات اٹھائے جائیں۔