نگران وزیر اعظم کا اعلان کب ہوگا، اپوزیشن لیڈر نے واضح بتا دیا

پندرہ مئی سے قبل نگران وزیراعظم کا نام نہیں بتائیں گے ، عجیب المیہ ہے کہ بیس کروڑ عوام میں ہمیں نگران وزیراعظم نہیں مل رہا ہے،اپوزیشن لیڈر

بدھ 11 اپریل 2018 22:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 11 اپریل 2018ء):نگران وزیر اعظم کا اعلان کب ہوگا، اپوزیشن لیڈر نے واضح بتا دیا۔اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کہنا تھا کہ پندرہ مئی سے قبل نگران وزیراعظم کا نام نہیں بتائیں گے ، عجیب المیہ ہے کہ بیس کروڑ عوام میں ہمیں نگران وزیراعظم نہیں مل رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کا وقت قریب آ چکا ہے ۔

سیاسی جماعتوں سمیت ملک کے اہم داروں نے انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔اس حوالے سے اپوزیشن اور حکومت کے لیے اہم ترین ٹاسک نگران وزیر اعظم کا انتخاب ہے۔اس حوالے سے ممکنہ نگران وزیر اعظم کے لیے تین بڑے نام منظر عام پر آ گئے ہیں۔نگران وزیر اعظم کی دوڑ میں سابق گورنر اسٹیٹ بینک عشرت حسین، شمشاد اختر اور سابق جسٹس تصدق حسین شامل ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کے بعد نگران وزیر اعظم کے نام کا اعلان کرے گی۔تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اور حکومت میں کسی ایک نام پر اتفاق ہونا ممکن دکھائی نہیں دے رہا ۔نگران وزیر اعظم کے نام کا اعلان کب ہو گا اس حوالے سے چہ میگوئیاں ہو رہی ہیں۔اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پندرہ مئی سے قبل نگران وزیراعظم کا نام نہیں بتائیں گے ، عجیب المیہ ہے کہ بیس کروڑ عوام میں ہمیں نگران وزیراعظم نہیں مل رہا ہے۔یاد رہے کہ مئی میں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کی مدت ختم ہو نے جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :