
پاکستانی سوچ رکھنے والے ایک نشان، پلیٹ فارم پر الیکشن لڑیں گے‘پیر پگاڑا، چودھری شجاعت حسین،پرویزالٰہی کا اعلان
آج تاریخی دن ہے، چاروں صوبوں میں یہی اتحاد نظر آئے گا، تمام محب وطن جماعتوں اور شخصیات کو شرکت کی دعوت دیتے ہیں صرف وہ قیادت آگے آنی چاہئے جس نے ماضی میں ملکی ترقی اور عوامی فلاح کا رزلٹ دیا، نااہلوں نے ملک و معیشت برباد کر دی‘ مسلم لیگی قائدین پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن، عدلیہ کا احترام ضروری، چودھری صاحبان سے دیرینہ تعلقات ہیں، سب کو متحد کریں، مجھے قیادت کا شوق نہیں‘پیر صبغت اللہ
بدھ 11 اپریل 2018 21:30

(جاری ہے)
قبل ازیں پیر صاحب پگاڑا پیر صدرالدین راشدی، اکرم درانی، طارق حسن اور دیگر رہنمائوں کے ہمراہ چودھری صاحبان کی رہائش گاہ پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
اس موقع پر چودھری وجاہت حسین، طارق بشیر چیمہ، کامل علی آغا، مونس الٰہی، حافظ عمار یاسر، میاں منیر، ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔ میڈیا سے گفتگو میں پیر صاحب پگاڑا نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی سے ملنے یہاں آیا ہوں، ہم سب مل کر ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہونے کیلئے آئے ہیں، 2013ء کی نگران حکومت نے الیکشن خراب کیا جس پر سب سے پہلے ہم نے احتجاج کیا، اگر ایسے ہی لوگ دوبارہ آ گئے تو پھر 2018ء کا الیکشن بھی صاف شفاف نہیں ہو گا، تب ان کا فیصلہ تھا کہ پنجاب میں نوازشریف، شہبازشریف لاہور اور زرداری سندھ کی حد تک رہیں، سندھ میں ہماری 17 سیٹیں پیپلزپارٹی کو دی گئیں، اب ملک ایسے حالات کا متحمل نہیں ہو سکتا، مجھے قیادت کا کوئی شوق نہیں، سب جماعتوں کو اکٹھا کرنے کیلئے چودھری صاحب سے کہوں گا کہ وہ کام شروع کریں، ملک کی بھلائی کیلئے سب کو ساتھ لے کر چلیں، کسی سیاسی جماعت نے دہشت گردی ختم نہیں کروائی یہ فوج کا کام ہے، فوج ملکی سلامتی اور یکجہتی کی ضامن ہے، سیاستدان تو مجرموں کو سپورٹ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے الائنس کو لے کر آیا ہوں، چودھری صاحبان تمام پارٹیوں سے رابطہ کریں۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ہمارے اور پیر صاحب کے خاندان کے پرانے تعلقات ہیں، بڑے پیر صاحب کا ذکر میں نے اپنی کتاب میں بھی کیا ہے، چودھری ظہورالٰہی کی گرفتاری کے دوران ہم ان سے روزانہ رہنمائی لیتے تھے، ان کی دلیری کے واقعات بھی بیان کیے ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی، بقا، قومی اداروں کی مضبوطی کیلئے سب سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کیا جا رہا ہے، افواج پاکستان اور عدلیہ کے خلاف سازشیں کرنے والی جماعت 25 سال سے حکومت میں ہے، فوج نے عظیم الشان قربانیاں دی ہیں، عدلیہ کا احترام ضروری ہے، وفاقی سطح یر گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس قائم کیا گیا ہے اسے لیے آئندہ الیکشن ایک پلیٹ فارم اور ایک نشان پر لڑا جائے گا، یہ اتحاد ملکی وحدت، یکجہتی اور سلامتی کی علامت ہو گا، عوام بھی ان کو ووٹ دیں، ایسی قیادت آگے آنی چاہئے جنہوں نے پہلے کام کر کے دکھایا ہے، ملکی ترقی اور عوامی فلاح کا رزلٹ دیا ہے، نااہلوں نے تو ملک برباد اور معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے جبکہ نئے آنے والے لوگ تو کہتے ہیں کہ آئے تو کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب پارٹیوں کو ایک جھنڈے تلے جمع کرنے کی دعوت دے رہے ہیں، مسلم لیگیوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کی راہ میں جو جماعت رکاوٹ تھی اب اس کا انجام قریب ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن سے کوئی رابطہ نہیں، مسلم لیگی اور پاکستانی ذہن رکھنے والوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کیلئے کام ہو رہا ہے، پی ٹی آئی سمیت سب جماعتوں کو ساتھ چلنے کی دعوت دیں گے۔متعلقہ عنوان :
بدھ 11 اپریل 2018 کی مزید خبریں
-
نگران وزیر اعظم ، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی او قائد حزب اختلاف خورشید احمد شاہ کی تیسری ملاقات بھی بے نتیجہ رہی
-
چیف آف آرمی سٹاف کی زیر صدارت 210ویں کور کمانڈر کانفرنس
-
ایک ایک کر کے جے آئی ٹی کی تفتیشی رپورٹ کے پول کھل رہے ہیں، اصل حقائق جو ہمارے حق میں جاسکتے تھے، انہیں چھپانے کی کوشش کی گئی لیکن وہ بھی پکڑے گئے،نواز شریف
-
دن رات جھوٹ بولنے والا اور الزام تراشی کی سیاست کرنے والا لیڈر کبھی پاکستان کی خدمت نہیں کر سکتا،شہباز شریف
-
ہمارے پاس طاقت نہیں کہ انگریزوں کے دور کے قوانین بدل سکیں، چیف جسٹس
-
عمران خان کاقبائلی عوام کے مسائل آرمی چیف کے سامنے اٹھانے کا اعلان
-
سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق سازش لگتی ہے، مولانا فضل الرحمن
-
چینی کمپنیاں سی پیک منصوبوں میں پاکستانیوں کو ہر صورت پاکستانیوں کو شریک کریں،احسن اقبال
-
الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے پیش نظر سرکاری اداروں میں بھرتیوں پر پابندی عائد کردی
-
جی سی یونیورسٹی کی مقتولہ عابدہ کے لیے آواز اٹھانا جرم بن گیا
-
چوہدری نثار ،عمران خان ملاقات، نبیل گبول کا دعویٰ صریحاً من گھڑت اور لغو ہے، حقیقت سے قطعاً کوئی تعلق نہیں، ترجمان چوہدری نثار علی خان کا ردعمل
-
ڈیلی ویجز ملازمین کا مطالبات کے حق میں احتجاج ،زیر مملکت کیڈ طارق فضل چوہدری کے گھر کے باہر دھرنا
-
لاہور ہائی کورٹ ، نقل کے الزام میں طالبعلم کو نکالنے پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کو15روزمیں فیصلہ کرنے کا حکم
-
لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم امدادی پیکیج کے حصول کیلئے درخواست پر فیسکو کو معاملہ ایک ماہ میں حل کرنے کا حکم دے دیا
-
سوات، بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو 14سال 6ماہ قید،10 دس لاکھ پچیس ہزار جرمانہ کی سزا
-
وفاقی پولیس میں جنسی ہراسمنٹ سے متعلق گمنام درخواست کی تفتیش نیا رخ اختیار کر گئی ،خواتین پولیس اہلکاروں نے دوران انکوائری درخواست کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کردیا
-
کوئٹہ ، شہداء کے لواحقین سے تنخوا ہ میں سالانہ انکریمنٹ بیشتر مراعات مالی سال2013 سے واپس لے لی گئیں
-
پشاور،خیبرپختونخوا کے دورافتادہ اورکان کنی والے مقامات پر مواصلاتی مراکز کے قیام کے سلسلے میں اعلیٰ سطح اجلاس
-
نگران وزیر اعظم کا اعلان کب ہوگا، اپوزیشن لیڈر نے واضح بتا دیا
-
لاہور،ہمارے شرافت کو کمزوری نہ سمجھا جائے، علامہ خادم حسین رضوی
-
عمران خان کو ہندو دیوتا کے طور پر پیش کرنا مسلم لیگ ن کو مہنگا پڑ گیا
-
ایون فیلڈ ضمنی ریفرنس ،خواجہ حارث نے دس سماعتوں کے بعد استغاثہ کے گواہ واجد ضیا پر اپنی جرح مکمل کرلی
-
پاکستانی سوچ رکھنے والے ایک نشان، پلیٹ فارم پر الیکشن لڑیں گے‘پیر پگاڑا، چودھری شجاعت حسین،پرویزالٰہی کا اعلان
-
علی جہانگیر صدیقی کی امریکہ میں بطور سفیر تعیناتی میں کوئی قانونی و آئینی قدغن حائل نہیں، خواجہ محمد آصف
-
احتساب عدالت نے سینیٹر اسحاق ڈار کے خلاف دائر ضمنی ریفرنس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 19اپریل تک ملتوی کر دی
-
بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پربلا اشتعال فائرنگ
-
نواز شریف کو بند گلی میں نہیں اڈیالہ جیل کی طرف دھکیلا جا رہا ہے،عمران خان
-
پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں نگران وزیراعظم عدلیہ سے نہ لینے پر اتفاق طے پاگیا
-
مسلم لیگ (ن) ہویا (ش) قبول ہے‘ پارٹی میں اب بھی ہوں ٹکٹ بارے نواز شریف سے پوچھا جائے،چوہدری نثار
-
چوہدری نثار پارٹی میں ہیںاور رہنا چاہتے ہیں، مصدق ملک
-
ْ مبینہ زیادتی کے بعد زندہ جلائی جانیوالی آٹھ سالہ ذہنی معذور بچی کی رسم قل ادا کردی گئی
-
کوئٹہ، اسلحہ کیس میں علی مددجتک اور میر صادق عمرانی عدالت میں پیش
-
دو بھارتی ڈبل شاہوں کو دبئی کی عدالت سے 500،500 سال قید کی سزا
-
بر طا نیہ شاہی شادی:
-
جاپانی شہری دنیا کا معمر ترین مرد قرار
-
صنعاء پر چڑھائی کرکے ایک ہفتہ میں جنگ ختم کرسکتے ہیں، سعودی ولی عہد
-
ٹرمپ نے افریقی ملک چاڈ کے شہریوں پر عائد سفری پابندی ختم کر دی
-
بھارتی خاتون کے بیگ پر لکھے لفظ نے آسٹریلوی ایئرپورٹ پر کھلبلی مچا دی
-
چین میں سمندر پر تعمیر ہونے والا دنیا کا سب سے بڑا پل استعمال کے لیے تیار
-
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر میزائلوں سے حملہ، پورا شہر لرز اٹھا
-
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر میزائل حملوں کی ویڈیوز منظر عام پر آگئیں، عوام مزید خوف و ہراس کا شکار ہوگئے
-
شام پر حملے کا خدشہ، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ
-
امریکی جنگی جہاز چین کے قریب پہنچ گئے
-
سعودی عرب میں آرامکو اور دیگر تنصیبات پر ڈرون حملے
-
تیار ہو جاو، میزائل آ رہا ہے! امریکا نے روس کیخلاف جنگ کا آغاز کر دیا
-
قطر نے دہشت گردی کی مالی معاونت بند کر دی ہے، ٹرمپ
-
بہادر فلسطینی لڑکی احد تمیمی کو دوران تفتیش ہراسیت کا سامنا،ویڈیو جاری
-
مہاجرین کے لیے دل کھلے رکھو، پوپ فرانسس کا مسیحیوں کوانتباہ
-
خیبرپختونخواکابینہ نے تعلیمی اداروں میں طلبہ پر جسمانی تشددکیخلاف قانون سازی کی منظوری دیدی
-
جعفرآباد: سات سالہ بچہ زیادتی کا نشانہ، ملزم پکڑا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.