جاپانی شہری دنیا کا معمر ترین مرد قرار

بدھ 11 اپریل 2018 14:52

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 11 اپریل 2018ء) ایک 112 سالہ جاپانی شہری کو دنیا کا معمر ترین مرد قرار دیا گیا ہے۔جاپان کے شمالی جزیرے ہوکّائیدو کے رہائشی مًسازو نوناکا کو گنیز ورلڈ ریکارڈز سے سند مِل گئی ہے۔

(جاری ہے)

نوناکا جولائی 1905ء میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ روزانہ 3 بار کھانا کھاتے ہیں اور ٹی وی پر سمو اور موسیقی سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔اٴْن کے 20 سالہ پًرپوتے نے کہا ہے کہ یہ بات حیرت انگیز ہے کہ اٴْن کے پًردادا واضح طور پر دوسرے لوگوں کیساتھ بات چیت کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :