چینی کمپنیاں سی پیک منصوبوں میں پاکستانیوں کو ہر صورت پاکستانیوں کو شریک کریں،احسن اقبال

بدھ 11 اپریل 2018 23:16

ٓٓاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 11 اپریل 2018ء) پاکستان نے سی پیک منصوبے پر کام کرنے والی چینی کمپنیوں پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستانیوں کو ہر صورت ان منصوبوں میں شریک کریں۔ یہ بات وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات ،و فاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے بیجنگ میں چائنہ ریلوے کنسٹر کشن کا رپوریشن کے چیئر مین سے ملاقات کے موقع پر کہی۔

اس ملاقات میں سی پیک کے تحت ریلوے اپ گریڈ یشن وانفرسٹرکچر منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے واضح کیا ہے کہ پاکستان ریلوے ایم ون اپ گریڈیشن منصوبے میںپاکستانی صنعتوں اور پیداواری صلاحیتوں سے استفادہ کیا جانا چا ہئیے ۔ اس موقع پر چائنہ ریلوے کنسٹر کشن کارپوریشن کے چیئر مین ینگ فینگ چاؤ نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستانی کمپنیوں اور اداروں کو ہی ترجیح دی جائے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے کی تکمیل سے پاکستان وسطی ایشاء، جنوبی ایشاء اور چین کے مابین تجاری پل کی حی-ثیت اختیار کر جائے گا ۔ گوادر پورٹ کا پورے پاکستان اور کوئٹہ کا پشاور ریلوے نظام منصوبہ نہایت اہم حصہ ہے جس میں پاکستانی انجینئرز چینی انجینئرز کے شانہ بشانہ کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :