ٹرمپ نے افریقی ملک چاڈ کے شہریوں پر عائد سفری پابندی ختم کر دی

بدھ 11 اپریل 2018 15:16

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 11 اپریل 2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افریقی ملک چاڈ کے شہریوں پر عائد سفری پابندی ختم کر دی۔

(جاری ہے)

وائٹ ہائوس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چاڈ کے شہریوں پر عائد سفری پابندی ان کی طرف سے سیکیورٹی معیارات بہتر بنائے جانے کا جائزہ لینے کے بعد ختم کی ہے۔گذشتہ سال ستمبر میں چاڈ کے شہریوں پر امریکا آنے پر پابندی لگائی تھی۔امریکا نے ایران ،لیبیا،یمن،صومالیہ ،شمالی کوریا اور ونیزویلا کے شہریو ں پر بھی سفری پابندی عائد کر رکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :