سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق سازش لگتی ہے، مولانا فضل الرحمن

پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا کو تباہ کر دیا ، صوبائی حکومت 300 ارب روپے کی مقروض ہے، عوام کو ووٹ کی پرچی کا استعمال سمجھ کر باطل کے مقابلے میں حق کیلئے استعمال کرنا چاہئے، مانسہرہ میں علماء کنونشن سے خطاب

بدھ 11 اپریل 2018 22:19

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 11 اپریل 2018ء) جمعیت علمائے اسلام (ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق سازش لگتی ہے،تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا کو تباہ کر دیا ہے ، صوبائی حکومت 300 ارب روپے کی مقروض ہے، عوام کو ووٹ کی پرچی کا استعمال سمجھ کر باطل کے مقابلے میں حق کیلئے استعمال کرنا چاہئے۔

مانسہرہ میں علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق سازش لگتی ہے،ایک شخص حق کی بات کرتا ہے اور ہم فرائض کی بات کرتے ہیں، سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیکر کسی لابی کا راستہ تو نہیں کھولا جا رہا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے خیبر پختونخوا کو تباہ کر دیا ہے ،اس وقت کے پی کے حکومت 300 ارب روپے کی قرض دار ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگلا الیکشن تحریک انصاف کا خیبر پختونخوا میں آخری الیکشن ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ہم ریاست کو مانتے ہیں مگر اس کو چلانے والے ناکام ہو گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست و معیشت 70 سال سے قبضے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ووٹ کی پرچی کا استعمال سمجھنا چاہئے اور ووٹ کو باطل کے مقابلے میں حق کیلئے استعمال کرنا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :