مہاجرین کے لیے دل کھلے رکھو، پوپ فرانسس کا مسیحیوں کوانتباہ

جنگوں، تنازعات، ظلم وستم، غربت ،بے چارگی سے فرار افراد کی مدد کرنا مسیحی عقیدے کا حصہ ہے،گفتگو

بدھ 11 اپریل 2018 12:20

ویٹی کن ستی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 11 اپریل 2018ء)پوپ فرانسس نے ایسے مسیحیوں کو خبردار کیا ہے، جو مہاجرین کو کھلے دل سے خوش آمدید کہنے سے متعلق ان کے بیانات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔ مسیحیت مہاجرین کو خوش آمدید کہنے کی تاکید کرتی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پوپ فرانسس نے کہاکہ انہوں نے اپنی داعیانہ تاکید میں کیتھولک مسیحیوں پر زور دیا کہ جنگوں، تنازعات، ظلم وستم، غربت اور بے چارگی سے فرار ہونے والے افراد کی مدد کرنا مسیحی عقیدے کا حصہ ہے۔

کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا فرانسس کو پوپ کے منصب پر فائز ہونے کے بعد سے مہاجرت مخالف عناصر کی تنقید کا سامنا ہے۔ پوپ فرانسس اپنے اس موقف پر برقرار ہیں کہ مہاجرین کو تنہا نہیں چھوڑا جا سکتا۔پوپ فرانسس نے کہا کہ اگر کوئی سیاستدان ایسی بات کرے تو سمجھ میں آتا ہے کیونکہ اس نے ووٹ حاصل کرنا ہیں۔ لیکن جب کوئی مسیحی یہ بات کرتا ہے تو یہ ناقابل فہم ہے کیونکہ اس کا اس صورتحال میں واحد مناسب رویہ محبت پر مبنی ہونا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :