سوات، بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو 14سال 6ماہ قید،10 دس لاکھ پچیس ہزار جرمانہ کی سزا

بدھ 11 اپریل 2018 22:49

سوات(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 11 اپریل 2018ء)ڈسٹرکٹ سیشن جج سوات ظفر اقبال نے مینگورہ میں دس سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم پر جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 14سال چھ ماہ قید با مشقت اور دس لاکھ پچیس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنادی ۔

(جاری ہے)

عدالت میں ملزم کے وکیل اور پبلکک پراسیکوٹر فواد احمد کے دلائل مکمل ہونے کے بعد جرم ثابت ہونے پر عدالے کے جج نے ملزم کو سزا سنادی ۔

ملزم 25سالہ افراسیاب نے 28ستمبر2016کو لندیکس مینگورہ میں دس سالہ بچے (س) کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا ۔ مجرم کو دفعہ377میں سات سال قید بیس ہزار روپے جرمانہ ، دفعہ53CPAمیں سات سال قید اور دس لاکھ روپے جرمانہ اور دفعہ 506میں چھ ماہ قید اور پانچ ہزار روپے کی سزا سنائی گئی ۔

متعلقہ عنوان :