بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پربلا اشتعال فائرنگ

بھارتی فوج نے کھوئی رٹہ سیکٹرمیں شہری آبادی کو نشانہ بنایا،پاک فوج کا موثر جواب

بدھ 11 اپریل 2018 21:47

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 11 اپریل 2018ء):بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پربلا اشتعال فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ بھارتی فوج نے کھوئی رٹہ سیکٹرمیں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔پاک فوج کے موثر جواب نے دشمن کی توپوں کو خاموش کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پربلا اشتعال فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔بھارتی فوج نے کھوئی رٹہ سیکٹرمیں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی بلا اشتعال فائرنگ سے3 خواتین سمیت5 شہری زخمی ہوئے ہیں۔پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی، بھارتی چوکی کو نشانہ بنایا گیا۔پاک فوج کے موثر جواب نے دشمن کی توپوں کو خاموش کر دیا۔