لاہور،ہمارے شرافت کو کمزوری نہ سمجھا جائے، علامہ خادم حسین رضوی

تخت ختم نبوت سے ٹکرانے والا تخت لاہور نہیں بچے گا، افضل قادری احتجاج قادیانیت نواز حکمرانوں کی نیندیں اڑا دے گا،ختم نبوت قوانین کو چھیڑنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے، امیرتحریک لبیک یارسول اللہ

بدھ 11 اپریل 2018 22:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 11 اپریل 2018ء) تحریک لبیک یارسول اللہ کے مرکزی امیر علامہ خادم حسین رضوی،محمد افضل قادری اور دوسرے رہنمائوں محمد رضوان یوسف،پیر اعجاز اشرفی ، فاروق الحسن سعیدی ،صاحبزادہ نعیم عارف نوری ،ڈاکٹر شفیق امینی نے دھرنے کے ہزاروںشرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج چار بجے یارسول اللہ کہنے والے سٹرکوں پر ہوں گے ۔

ہمارے شرافت کو کمزوری نہ سمجھا جائے ۔مطالبات کی منظوری تک احتجاج ختم نہیں کریں گے۔بعد عہد حکمرانوں نے اہل سنت کو بند گلی میں دھکیلنے کی سازش کی ہے ۔آج کا احتجاج قادیانیت نواز حکمرانوں کی نیندیں اڑا دے گا۔ تخت ختم نبوت سے ٹکرانے والا تخت لاہور نہیں بچے گا۔ ختم نبوت قوانین کو چھیڑنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔

(جاری ہے)

ملک کے شہر شہر اور قریہ قریہ میں آج احتجاج میںلاکھوں افراد شریک ہونگے جو حکومت کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہو گا۔

ختم نبوت کی غدارحکومت کے خلاف فائنل راؤنڈ کی تیاری کر لی ہے۔ ختم نبوت حلف نامہ بدلنے والوں کو بدل کر دم لیں گے۔پر امن اہل سنت کو امن کے راستے سے ہٹانے کی سازش کی جا رہی ہے۔ عدالتوں سے سزا یافتہ گستاخان رسول کو پھانسیاں دی جائیں۔حافظ خادم حسین رضوی نے کارکنان کو واضح کہا اہل سنت نے پاکستان بنانے والے ہیں اس لئے ہمارا احتجاج پرامن ہوگا ۔کسی قسم کی سرکاری یا نیم سرکاری املاک کو نقصان نہیں ہو گا ۔ریاستی طاقت کے استعمال پر راست اقدام اٹھائیں گے ۔علاوہ ازیں تحریک لبیک یارسول اللہ کی قیادت نے آج ملک بھر کی اہل سنت جماعتوں اور علماء مشائخ سے رابطہ کیا تاکہ احتجاجی عمل کو موثر بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :