
علی جہانگیر صدیقی کی امریکہ میں بطور سفیر تعیناتی میں کوئی قانونی و آئینی قدغن حائل نہیں، خواجہ محمد آصف
ْماضی میں بھی وزارت خارجہ کے افسران سے ہٹ کر مختلف ممالک میں سفراء تعینات ہوتے رہے ہیں، وزیراعظم کی نجی دورہ کے دوران تلاشی میں کوئی مضائقہ نہیں، عزت میں کوئی فرق نہیں آتا، وزیر خارجہ کا سینیٹ میں نکتہ اعتراض پر جواب موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے پاکستان کو اربوں ڈالر کا سالانہ نقصان ہو رہا ہے، درختوں کی کٹائی روکنے ،جنگلات میں اضافے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے،مشاہد الله خان حکومت نے کمیونٹی سکولوں کے اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ کیا ہے، اساتذہ عارضی انتظام کے تحت کام کر رہے ہیں،مستقل نہیں کیا جا سکتا،انجینئر بلیغ الرحمن کا توجہ دلائو نوٹس پر جواب افغانستان کے شہر قندوز میں دینی مدرسہ پر حملے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی
بدھ 11 اپریل 2018 21:47

(جاری ہے)
بدھ کو سینیٹ کے اجلاس میں سینیٹر ثمینہ سعید کے نکتہ ء اعتراض کے جواب میں وزیر خارجہ خواجہ محمدآصف نے کہا ہے کہ پاکستان میں سفراء کی تعیناتی کے ئے پارلیمنٹ اور پارلیمانی کمیٹیوں سے اجازت لینے کے حوالے سے آئین میں کوئی قدغن نہیں ہے، اگر ایسی اجازت لینی ہے تو اس کیلئے آئین میں ترمیم کرنا پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں چار ہزار سے زائد تقرریاں سینیٹ کی منظوری سے ہوتی ہیں تاہم پاکستان میں ایگزیکٹو کو سفراء تعینات کرنے کا اختیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ علی جہانگیر صدیقی کیخلاف اس وقت نیب میں کوئی کیس نہیں ہے اور نہ ہی انہیں کوئی سزا ہوئی ہے، صرف ایک انکوائری چل رہی ہے، اسی طرح نیب میں مختلف سیاستدانوں کے خلاف انکوائریاں ہو رہی ہیں اور مقدمات بھی ہیں، اگر کسی کو سزا ہو جائے تو پھر کسی کی تقرری رک سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام تقرریاں اگر پارلیمنٹ اور پارلیمانی کمیٹیوں کی منظوری سے کرنے کیلئے آئین میں ترمیم ہو جائے تو یہ بھی جمہوریت کے استحکام کی طرف ایک قدم ہوگا تاہم اس کے لئے آئین میں ترمیم کرنا پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نجی دورہ پر امریکہ گئے تھے اور اس سے پہلے برطانیہ کا بھی انہوں نے نجی دورہ کیا اور ٹرین کے ذریعے سفر کیا۔ یہ ایک اچھی مثال ہے کہ وزیراعظم نے پروٹوکول نہیں لیا۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی حیثیت میں کسی کی تلاشی میں کوئی مضائقہ نہیں ہے اس سے عزت میں بھی کوئی فرق نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ سفیروں کی تعیناتی کے لئے 20 فیصد کوٹہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی وزارت خارجہ کے افسران سے ہٹ کر امریکہ میں پاک فوج کے ریٹائرڈ افسران، سیاستدانوں اور کاروباری شخصیات سے سفراء تعینات ہوتے رہے ہیں۔سینیٹر ثناء جمالی کے نکتہ ء اعتراض کے جواب میں وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مشاہد الله خان نے کہا ہے کہ عالمی درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے ماحول پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں جس پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھی موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات محسوس کئے جا رہے ہیں اور زراعت اور دیگر شعبوں پر اس کا اثر پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچنے کے لئے جنگلات میں اضافہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ درختوں کی کٹائی روکنے اور جنگلات میں اضافے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔اجلاس کے دوران سینیٹر ہدایت اللہ کے توجہ دلائو نوٹس کے جواب میں وزیر برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے کمیونٹی سکولوں کے اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ کیا ہے،انہوں نے کہا کہ 2013ء میں کمیونٹی سکولوں کے اساتذہ کا اعزازیہ 2800 روپے تھا۔ جولائی 2013ء میں اسے بڑھا کر پانچ ہزار روپے کر دیا گیا اور جولائی 2017ء سے اب انہیں 8 ہزار روپے اعزازیہ مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیونٹی سکولوں کے اساتذہ عارضی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں اس لئے انہیں مستقل نہیں کیا جا سکتا۔اجلاس میں سینیٹر مولانا عطاء الرحمان نے قرارداد پیش کی کہ یہ ایوان افغانستان کے شہر قندوز کے علاقے دشت میں دینی مدرسہ پر امریکی بمباری کی شدید مذمت کرتا ہے جس میں 250 سے 300 حفاظ شہید ہوئے ۔ انہوں نے کہاکہ ایوان افغانستان کے مسلمانوں اور حفاظ کرام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ سینیٹ کی جانب سے قرارداد کی منظوری دیدی گئی۔بعد ازاں سینیٹ کا اجلاس (آج) جمعرات کی سہ پہر تین بجے تک ملتوی کردیا گیا۔بدھ 11 اپریل 2018 کی مزید خبریں
-
نگران وزیر اعظم ، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی او قائد حزب اختلاف خورشید احمد شاہ کی تیسری ملاقات بھی بے نتیجہ رہی
-
چیف آف آرمی سٹاف کی زیر صدارت 210ویں کور کمانڈر کانفرنس
-
ایک ایک کر کے جے آئی ٹی کی تفتیشی رپورٹ کے پول کھل رہے ہیں، اصل حقائق جو ہمارے حق میں جاسکتے تھے، انہیں چھپانے کی کوشش کی گئی لیکن وہ بھی پکڑے گئے،نواز شریف
-
دن رات جھوٹ بولنے والا اور الزام تراشی کی سیاست کرنے والا لیڈر کبھی پاکستان کی خدمت نہیں کر سکتا،شہباز شریف
-
ہمارے پاس طاقت نہیں کہ انگریزوں کے دور کے قوانین بدل سکیں، چیف جسٹس
-
عمران خان کاقبائلی عوام کے مسائل آرمی چیف کے سامنے اٹھانے کا اعلان
-
سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق سازش لگتی ہے، مولانا فضل الرحمن
-
چینی کمپنیاں سی پیک منصوبوں میں پاکستانیوں کو ہر صورت پاکستانیوں کو شریک کریں،احسن اقبال
-
الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے پیش نظر سرکاری اداروں میں بھرتیوں پر پابندی عائد کردی
-
جی سی یونیورسٹی کی مقتولہ عابدہ کے لیے آواز اٹھانا جرم بن گیا
-
چوہدری نثار ،عمران خان ملاقات، نبیل گبول کا دعویٰ صریحاً من گھڑت اور لغو ہے، حقیقت سے قطعاً کوئی تعلق نہیں، ترجمان چوہدری نثار علی خان کا ردعمل
-
ڈیلی ویجز ملازمین کا مطالبات کے حق میں احتجاج ،زیر مملکت کیڈ طارق فضل چوہدری کے گھر کے باہر دھرنا
-
لاہور ہائی کورٹ ، نقل کے الزام میں طالبعلم کو نکالنے پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کو15روزمیں فیصلہ کرنے کا حکم
-
لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم امدادی پیکیج کے حصول کیلئے درخواست پر فیسکو کو معاملہ ایک ماہ میں حل کرنے کا حکم دے دیا
-
سوات، بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو 14سال 6ماہ قید،10 دس لاکھ پچیس ہزار جرمانہ کی سزا
-
وفاقی پولیس میں جنسی ہراسمنٹ سے متعلق گمنام درخواست کی تفتیش نیا رخ اختیار کر گئی ،خواتین پولیس اہلکاروں نے دوران انکوائری درخواست کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کردیا
-
کوئٹہ ، شہداء کے لواحقین سے تنخوا ہ میں سالانہ انکریمنٹ بیشتر مراعات مالی سال2013 سے واپس لے لی گئیں
-
پشاور،خیبرپختونخوا کے دورافتادہ اورکان کنی والے مقامات پر مواصلاتی مراکز کے قیام کے سلسلے میں اعلیٰ سطح اجلاس
-
نگران وزیر اعظم کا اعلان کب ہوگا، اپوزیشن لیڈر نے واضح بتا دیا
-
لاہور،ہمارے شرافت کو کمزوری نہ سمجھا جائے، علامہ خادم حسین رضوی
-
عمران خان کو ہندو دیوتا کے طور پر پیش کرنا مسلم لیگ ن کو مہنگا پڑ گیا
-
ایون فیلڈ ضمنی ریفرنس ،خواجہ حارث نے دس سماعتوں کے بعد استغاثہ کے گواہ واجد ضیا پر اپنی جرح مکمل کرلی
-
پاکستانی سوچ رکھنے والے ایک نشان، پلیٹ فارم پر الیکشن لڑیں گے‘پیر پگاڑا، چودھری شجاعت حسین،پرویزالٰہی کا اعلان
-
علی جہانگیر صدیقی کی امریکہ میں بطور سفیر تعیناتی میں کوئی قانونی و آئینی قدغن حائل نہیں، خواجہ محمد آصف
-
احتساب عدالت نے سینیٹر اسحاق ڈار کے خلاف دائر ضمنی ریفرنس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 19اپریل تک ملتوی کر دی
-
بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پربلا اشتعال فائرنگ
-
نواز شریف کو بند گلی میں نہیں اڈیالہ جیل کی طرف دھکیلا جا رہا ہے،عمران خان
-
پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں نگران وزیراعظم عدلیہ سے نہ لینے پر اتفاق طے پاگیا
-
مسلم لیگ (ن) ہویا (ش) قبول ہے‘ پارٹی میں اب بھی ہوں ٹکٹ بارے نواز شریف سے پوچھا جائے،چوہدری نثار
-
چوہدری نثار پارٹی میں ہیںاور رہنا چاہتے ہیں، مصدق ملک
-
ْ مبینہ زیادتی کے بعد زندہ جلائی جانیوالی آٹھ سالہ ذہنی معذور بچی کی رسم قل ادا کردی گئی
-
کوئٹہ، اسلحہ کیس میں علی مددجتک اور میر صادق عمرانی عدالت میں پیش
-
دو بھارتی ڈبل شاہوں کو دبئی کی عدالت سے 500،500 سال قید کی سزا
-
بر طا نیہ شاہی شادی:
-
جاپانی شہری دنیا کا معمر ترین مرد قرار
-
صنعاء پر چڑھائی کرکے ایک ہفتہ میں جنگ ختم کرسکتے ہیں، سعودی ولی عہد
-
ٹرمپ نے افریقی ملک چاڈ کے شہریوں پر عائد سفری پابندی ختم کر دی
-
بھارتی خاتون کے بیگ پر لکھے لفظ نے آسٹریلوی ایئرپورٹ پر کھلبلی مچا دی
-
چین میں سمندر پر تعمیر ہونے والا دنیا کا سب سے بڑا پل استعمال کے لیے تیار
-
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر میزائلوں سے حملہ، پورا شہر لرز اٹھا
-
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر میزائل حملوں کی ویڈیوز منظر عام پر آگئیں، عوام مزید خوف و ہراس کا شکار ہوگئے
-
شام پر حملے کا خدشہ، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ
-
امریکی جنگی جہاز چین کے قریب پہنچ گئے
-
سعودی عرب میں آرامکو اور دیگر تنصیبات پر ڈرون حملے
-
تیار ہو جاو، میزائل آ رہا ہے! امریکا نے روس کیخلاف جنگ کا آغاز کر دیا
-
قطر نے دہشت گردی کی مالی معاونت بند کر دی ہے، ٹرمپ
-
بہادر فلسطینی لڑکی احد تمیمی کو دوران تفتیش ہراسیت کا سامنا،ویڈیو جاری
-
مہاجرین کے لیے دل کھلے رکھو، پوپ فرانسس کا مسیحیوں کوانتباہ
-
خیبرپختونخواکابینہ نے تعلیمی اداروں میں طلبہ پر جسمانی تشددکیخلاف قانون سازی کی منظوری دیدی
-
جعفرآباد: سات سالہ بچہ زیادتی کا نشانہ، ملزم پکڑا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.