لاہور ہائی کورٹ ، نقل کے الزام میں طالبعلم کو نکالنے پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کو15روزمیں فیصلہ کرنے کا حکم

بدھ 11 اپریل 2018 22:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 11 اپریل 2018ء) لاہور ہائی کورٹ نے نقل کرنے کے الزام میں طالبعلم کو نکالنے کے خلاف درخواست پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کو15روزمیں فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا۔ لاہور ہائیکورٹ کی مسز جسٹس عائشہ اے ملک نے جنید احمد کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخوسست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ وہ پنجاب یونیورسٹی لا کالج میں سال اول کا طالبعلم ہے۔

سیاسی بنیادوں پر نقل چوری کے الزام میں اس کو لاء کالج سے نکال دیا گیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے بتایاکہ اس کا۔موقف سنے بغیر ہی یکطرفہ کاروائی کی گئی لہٰذا عدالت یو یورسٹی کا فیصلہ کالعدم قرار دے اور تعلیم جاری رکھنے کی اجازت دی جائے۔عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد درخواست پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کو 15روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا۔