لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم امدادی پیکیج کے حصول کیلئے درخواست پر فیسکو کو معاملہ ایک ماہ میں حل کرنے کا حکم دے دیا

بدھ 11 اپریل 2018 22:49

لاہور۔11 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 11 اپریل 2018ء)لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم امدادی پیکیج کے حصول کیلئے دائر درخواست پر سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں محکمے کو معاملہ ایک ماہ میں حل کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس عائشہ اے ملک نے سلطانہ خورشید کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ اسکے شوہر فضل الرحمن فیسکو میں گریڈ سات میں ملازم تھا، شوہر 19 جون 2014 کو دوران ملازمت وفات پاگیا، درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ 20 اکتوبر 2014 کو وزیراعظم نے وفات پانے والے سرکاری ملازمین کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان کیاتھا تاہم محکمہ وزیراعظم امدادی پیکیج کے تحت امداد نہیں دے رہا، درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت محکمے کو وزیراعظم امدادی پیکیج کے تحت امداد دینے کا حکم دے۔