ممبئی حملوں کا ماسٹر مائنڈ ڈیوڈ ہیڈلے امریکی جیل میں شدید زخمی

منگل 24 جولائی 2018 12:26

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 24 جولائی 2018ء)امریکی جیل میں قید ممبئی حملوں کا منصوبہ ساز ڈیوڈ ہیڈلے ساتھی قیدیوں کے حملے میں شدید زخمی ہوگیاہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق شکاگو کے میٹرو پولیٹن کریکشنل سینٹر میں قید ڈیوڈ ہیڈلے پر 8 جولائی کو 2 ساتھی قیدیوں نے حملہ کیا جس میں ڈیوڈ ہیڈلے شدید زخمی ہوگئے تھے۔یاد رہے کہ 2015ء کی بھارتی فلم میں ڈیوڈ ہیڈلے کو ہیرو کے ہاتھوں قتل کرنے کا سین فلمبند کیا گیا جو اب حقیقت میں بدل گیا۔ 2015ء میں ریلیز ہونے والی بھارتی فلم فینٹم میں سیف علی خان امریکی جیل میں ممبئی حملوں کے منصوبہ ساز ڈیوڈ ہیڈلے کو قتل کر دیتا ہے۔