امریکی کاشت کاروں کو غیرملکی محصولات سے بچانے کے لیے 12 ارب ڈالر کا پیکیج

جمعرات 26 جولائی 2018 18:49

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 26 جولائی 2018ء)امریکی اجناس اور زرعی مصنوعات چین اور کئی دوسرے ملکوں کو برآمد کی جاتی ہیں۔ جوابی ٹیکسوں کے باعث برآمد میں کمی کے نتیجے میں امریکی کاشت کاروں کو مالی نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی حکومت نے ان امریکی کاشت کاروں کے لیے، جنہیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تجارتی پالیسیوں سے مالی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، 12 ارب ڈالر کا امدادی پیکیج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

صدر ٹرمپ کی انتظامیہ نے حال ہی میں تجارتی عدم توازن کم کرنے کے لیے کئی ملکوں سے امریکہ میں لائے جانے والے سامان پر محصولات میں اضافہ کیا ہے، جس کا جواب امریکی سامان پر اسی شرح سے ٹیکس کی صورت میں سامنے آ رہا ہے۔امریکی اجناس اور زرعی مصنوعات چین اور کئی دوسرے ملکوں کو برآمد کی جاتی ہیں۔ جوابی ٹیکسوں کے باعث برآمد میں کمی کے نتیجے میں امریکی کاشت کاروں کو مالی نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔