ٹرمپ نے پیوٹن سے ملاقات ماسکوکی انتخابات میں مداخلت کے معاملے کی تحقیقات مکمل ہونے تک مؤخرکردی

جمعرات 26 جولائی 2018 19:19

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 26 جولائی 2018ء)امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے روسی صدرولادی میرپیوٹن کے ساتھ اپنی ملاقات اگلے برس ماسکوکی انتخابات میں مداخلت کے معاملے کی امریکی تحقیقات مکمل ہونے تک مؤخرکردی ،یہ بات ان کی قومی سلامتی کے مشیرنے گزشتہ روزبتائی۔

(جاری ہے)

16جولائی کوہیلسنکی میں پیوٹن کے ساتھ ٹرمپ کی سربراہی ملاقات پرملک کے اندرشدیدتنقیدکی گئی لیکن وائٹ ہاؤس نے کہاتھاکہ موسم خزاں میںواشنگٹن میں فالواپ ملاقات کامنصوبہ بنایاجارہاتھا۔

بحرحال وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی مشیرجان بولٹن نے کہاکہ یہ ملاقات اب 2019ء سے قبل نہیں ہوگی ۔ صدرکاخیال ہے کہ صدرپیوٹن کے ساتھ اگلی دوطرفہ ملاقات روس کی امریکی انتخابات میں مداخلت کے معاملے کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعدہونی چاہئے ،اس لئے ہم نے اتفاق کیاکہ ہے کہ یہ ملاقات سال کی پہلی نصف کے بعدبہتررہے گی،یہ بات بولٹن نے بتائی۔