الیکشن میں ناکامی کا صدمہ، سندھ کے سابق صوبائی وزیر صحت بیمار ہو کر اسپتال پہنچ گئے

جمعرات 26 جولائی 2018 23:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 26 جولائی 2018ء) الیکشن میں ناکامی کا صدمہ سندہ کے سابق صوبائی وزیر صحت بیمار ہو کر اسپتال پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ جام مہتاب حسین ڈہر نے پی ایس 18 پر پاکستان تحریک انصاف کے سردار شھریار خان شر کے مقابلے میں دس ہزار سے زیادہ ووٹوں سے شکست کو دل پر لے لیا اور بیمار پڑ گئے جس کے باعث انھیں اسپتال داخل کیا گیا ہے اور ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔