امریکی شہر نیوآرلینز میں مسلح افراد کی فائرنگ سے تین افراد ہلاک،سات زخمی

پولیس کی جانب سے حملہ آوروں یا زخمیوں کی حالت کے متعلق فی الحال کوئی مزید تفصیل نہیں بتائی گئی

پیر 30 جولائی 2018 14:12

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 30 جولائی 2018ء)امریکی شہر نیو آرلینز میں مجمع پر فائرنگ کے واقعہ میں تین افراد ہلاک اور کم از کم سات زخمی ہو گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس نے کہاکہ مقامی وقت کے مطابق دو مسلح افراد نیفرینچ کوارٹر کے علاقے سے تقریباً تین میل کے فاصلے پر لوگوں کے ایک اجتماع پر بلا امتیاز فائرنگ کر دی۔

(جاری ہے)

تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ 7 زخمیوں کو اسپتال پہنچا دیا گیا ۔ فوری طور پر زخمیوں کی حالت کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا ۔نیو آرلیز کی میئر لاٹویا کانٹرل نے اپنے ٹویٹ کے سرکاری اکاؤنٹ میں کہا کہ نیوآرلینز میں اس قسم کے تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے۔میئر کی ٹویٹ میں کہا گیا کہ میں اپنے شہر کے ہر فرد کی جانب سے یہ کہنا چاہتی ہوں کہ ہم نفرت اور اشتعال کو ناپسند کرتے ہیں۔پولیس کی جانب سے حملہ آوروں یا زخمیوں کی حالت کے متعلق فی الحال کوئی مزید تفصیل نہیں بتائی گئی۔