لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرے ،

عراقی وزیر اعظم نے وزیربجلی کو برطرف کردیا

پیر 30 جولائی 2018 14:12

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 30 جولائی 2018ء)عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے وزیربجلی کو برطرف کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق العابدی نے ملک میں بجلی کے بحران کے خلاف گزشتہ تین ہفتوں سے جاری مظاہروں کے نتیجے میں یہ قدم اٹھایا ہے۔ حکومتی بیان کے مطابق توانائی کے شعبے میں بحران کی وجہ سے عوامی مطالبات کی وجہ سے قاسم الفوادی کو وزارت کے عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔ بدعنوانی کے خلاف عوامی مظاہروں کی وجہ سے العبادی پر دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :