امریکا اور طالبان کے مابین خفیہ ملاقات مثبت رہی،امریکی میڈیا

طالبان کا اصرار تھا افغان حکومت کا کوئی بھی اہلکار اس مذاکراتی عمل میں شامل نہیں ہو گا،رپورٹ

پیر 30 جولائی 2018 15:00

ْ واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 30 جولائی 2018ء)امریکا آج کل افغانستان کے حوالے سے اپنی پالیسی میں تبدیلی کے عمل سے گزر رہا ہے۔امریکی حکومت طالبان سے براہ راست بات چیت کے امکانات کی تلاش میں تھی اور اس سلسلے میں اوّلین پیش رفت بھی سامنے آئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی حکومت کے نمائندوں اور افغان طالبان کے مابین ہونے والی خفیہ ملاقات سے مثبت اشارے ملے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق طالبان کا اصرار تھا کہ افغان حکومت کا کوئی بھی اہلکار اس مذاکراتی عمل میں شامل نہیں ہو گا۔اس سے قبل امریکی حکومت ہمیشہ سے یہ کہتی آئی ہے کہ طالبان کو کابل حکومت سے بات چیت کرنی چاہیے اور امن عمل کا آغاز لازماً افغان سربراہی میں ہی ہونا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :