سرگودھا،دیرینہ دشمنی پر مسلح افراد کی اندھادھندفائرنگ ، مخالف گروپ کی دس سالہ بچہ سمیت دوافرادجاں بحق ،دو شدید زخمی

پیر 30 جولائی 2018 20:52

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 30 جولائی 2018ء)دیرینہ دوشمنی پر مسلح افراد کی اندھادھندفائرنگ سے مخالف گروپ کی دس سالہ بچہ سمیت دوافرادجاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے،پولیس کے مطابق تھانہ شاہ پورصدرکے علاقہ بھبھڑانی میںدیرینہ دوشمنی کی رنجش پر محمدافضل اورشفقت وغیرہ نے اپنے مخالفین پر آندھادھندفائرنگ کردی جسکی زد میں آکرنوجوان عمران ولدقادربخش،اور دس سالہ بچہ محمدعمیرولد عمردرازموقع پر ہی جاں بحق جبکہ مجتبیٰ اور امتیازشدیدزخمی ہوگئے،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پرپہنچ کرمقتولین کی نعشیں قبضہ میں لیکرپوسٹماٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیں اور زخمیوں کوڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھامنتقل کردیا،

متعلقہ عنوان :