سعودی عرب ،غلاف کعبہ 3 میٹر اوپر کردیا گیا

منگل 31 جولائی 2018 12:33

مکہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 31 جولائی 2018ء) حج موسم کی آمد پر ہر برس کی طرح امسال بھی خانہ کعبہ کا غلاف نیچے سے 3 میٹر تک اوپر کردیا گیاہے۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کے مطابق بعض حاجی ازراہِ تبرک غلاف کعبہ کا ٹکڑا حاصل کرنے کیلئے خاموشی سے کاٹ لیتے ہیں،حکام نے اس کے سدباب کیلئے یہ اقدام کیا ہے۔