سعودی طالب علم کا اسرائیلی کلاس فیلوسے اجتناب

ایرانی سٹوڈنت سے جاملا، سعود ی اور ایرانی طالب علموں کی ساتھ کھڑے ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

منگل 31 جولائی 2018 12:54

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 31 جولائی 2018ء)سلواکیہ میں مقابلہ جیتنے والا سعودی طالب علم اسرائیلی طالب علم کے نزدیک آنے پر ایرانی نوجوان کے ساتھ جاکھڑا ہوا،ویڈیو وائرل ہو گئی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق کیمسٹری مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتنے والے سعودی طالب علم اسٹیج پر موجود تھا کہ اسرائیلی طالب علم بھی پرچم لئے اس کے نزدیک چلا آیا جس پر سعودی نوجوان اپنی جگہ چھوڑ کر سب سے آخر میں ایرانی نوجوان کے برابر میں جا کھڑا ہوا۔سعود ی اور ایرانی طالب علموں کی ساتھ کھڑے ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور صارفین کے درمیان تبصروں کا موضوع بنی ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :