تاجکستان، مسلح افراد کے حملے میں دوامریکیوں سمیت چار غیر ملکی سیاح ہلاک

تحقیقات کر رہے ہیں تاہم ابھی یہ نہیں کہا جا سکتا کہ اس حملے کی نوعیت دہشت گردانہ تھی،وزارت داخلہ

منگل 31 جولائی 2018 14:47

دوشنبی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 31 جولائی 2018ء)تاجک حکام نے کہاہے کہ مسلح افراد کے حملے میں دو امریکی باشندوں سمیت چار غیر ملکی سیاح مارے گئے ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تاجکستان کے وزیر داخلہ رمضان ہامرو رحیم زادہ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ مشتبہ حملہ آور چاقوؤں اور آتشین اسلحے سے لیس تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں امریکی، ڈچ اور سوئٹزر لینڈ کے باشندے شامل ہیں جبکہ دو سیاح زخمی بھی ہوئے۔ تاجک وزیر داخلہ کا مزیدکہنا تھا کہ اٴْن کی حکومت تمام پہلوؤں کو سامنے رکھے ہوئے ہے اور ابھی یہ نہیں کہا جا سکتا کہ اس حملے کی نوعیت دہشت گردانہ تھی۔

متعلقہ عنوان :