Open Menu

Khawab Main Aab Beeni Yani Naak Ka Paani Nikalty Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Aab Beeni Yani Naak Ka Paani Nikalty Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Aab Beeni Yani Naak Ka Paani Nikalty Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Aab Beeni Yani Naak Ka Paani Nikalty Dekhna

خواب میں آب بینی یعنی ناک کا پانی نکلتے دیکھنا

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ ناک سے پانی کا خواب میں نکلتے دیکھنا فرزند کی دلیل ہے اور صرف آب بینی کا دیکھنا بھی فرزند کی دلیل ہے اور اگر ناک سے سرکہ نکلتے دیکھے تو بھی فرزندکی دلیل ہے ۔ حضرت کرمانی رحمتہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر ناک سے پانی نکلتا دیکھے تو قرض کے اترنے اور رنج و غم سے نجات پانے کی دلیل ہے اور اگر بیمار ہے تو شفاء ( شفاء پائے گا: صحت پائے گا، تندرست ہو جائے گا) پائے گا۔
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں آب بینی فرزند کی دلیل ہے ۔ اگرجسم پر پڑے تو لڑکا ہو گا اوراوراگر زمین پر پڑے تو لڑکی ہو گی اور اگر عورت پر پڑے تو حاملہ ہو گی مگر فرزند ضائع ہو گا اور اگر دیکھے کہ عورت نے اس پر آب بینی گرایا ہے تو لڑکا ہو گا اور اگر دیکھے کہ آب بینی ہمسایہ کے گھر گرایا ہے تو ہمسایہ کی عورت خیانت کرے گی اور اگردیکھے کہ اپنا آب بینی کسی مرد کے بستر پر ڈالا ہے تو بھی یہی تاویل خیانت ہے ۔

(جاری ہے)

حضرت ابن سیرین رحمتہ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں اپنے آپ کو اپنا آب بینی کھاتا دیکھے تو دیلی ہے کہ اپنا مال اپنے عیال پر خرچ کرے گا۔ اگر اپنی عورت کے آب بینی کو کھاتا دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کے ہاں فرزند ہو گا اور اگر دیکھے کہ آب بینی سیاہ اور میلا ہے تو دلیل ہیکہ اس کے فرزند کو اندوہ اور مصیبت پہنچے گی۔ اور اگر زرد دیکھے تو فرزند بیمار ہو گا۔

Browse More Islamic Dream Interpretation