Open Menu

Khawab Main Nikah Karna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Nikah Karna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Nikah Karna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Nikah Karna

خواب میں نکاح کرنا

حضرت ابن سیرین ر حمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ عورت سے شادی کی ہے تو شرف اور بزرگی کی دلیل ہے ۔ اور اگر وہ غریب ہے تو مالدار عورت کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ عورت کو طلاق دی ہے تو دلیل ہے کہ اس کی بزرگی اور شرا فت زائل (زائل ہو گی :جاتی ر ہے گی ) ہو گی ۔
اور اگر دیکھے کہ مردہ عورت سے نکاح کیا ہے اور اس کے ساتھ جماع بھی کیا ہے تو دلیل ہے کہ اس عورت مردہ کی ملک اورمال سے اس کو کچھ حاصل ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے ساتھ جماع نہیں کیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو اس کے مال سے کچھ تھوڑی چیز حاصل ہو گی ۔
اور اگر کوئی عورت دیکھے کہ اس نے کسی مردہ مرد سے نکاح کیا ہے اور عورت کے گھر میں وہ مرد اس کے ساتھ جمع ہوا ہے تو دلیل ہے کہ عورت کے مال کا نقصان ہو گا یا اس کا حال متغیر (حال متغیر ہو گا :حا ل بد ہوجائے گا ) ہو گا ۔

(جاری ہے)

اور اگر کوئی دیکھے کہ عورت کی ہے ۔

لیکن عورت کو نہ دیکھا اور اس کا حال نہ جانا تو دلیل ہے کہ اس کی موت قریب ہے اور اگر عورت کو دیکھے اور نا معلوم جگہ ہے اور وہ مکان کسی مردے کی ملک ہے اور وہ مردہ اس عورت کے ساتھ جمع ہوا ہے تو دلیل ہے کہ وہ عورت مر ے گی اور اگر وہ مکان معلوم ہے تو عورت کے نقصان کی دلیل ہے ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر شوہر (شو ہردار عورت :خاوند والی عورت )دار عورت خواب میں دیکھے کہ اس کا دوسرا شوہر ہے اور شادی کو نہیں د یکھا ہے تو یہ عزت اور شرف اور زیاد تی مال کی دلیل ہے ۔
اور اگر دیکھے کہ اس کی شادی ہونے والی ہے اور اس نے شادی کو نہیں د یکھا ہے اور نہ پہنچانا ہے ۔ تو اس کے لئے موت کا خوف ہے ۔ اور بعض کہتے ہیں کہ کوئی آدمی اس کے ہاتھ پر ہلاک ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ بیماری ہے اور نا معلوم عورت کا وہ خواستگار (خواستگار ہواہے :چاہنے والا ہواہے )ہوا ہے اور یا کوئی دیکھے کہ اس کی عورت شوہر کرتی ہے اور اس شوہر کو وہ گھر میں لے گئی ہے تو دلیل ہے کہ اس سبیل (اس سبیل سے:اس طریق سے) سے شوہر کو بہت سا مال ملے گا ۔
اور اگر کوئی دیکھے کہ کوئی نا بکار عورت اس کے نکاح میں آئی ہے اور اس کے ساتھ جماع کیا ہے تو دلیل ہے کہ مشکل کام اس پر آسان ہو گا اور اگر جماع نہیں کیا ہے تو جو کچھ ہم نے کہا ہے کمتر ہو گا ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی میں دیکھے کہ اس نے کنواری کڑی سے شادی کی ہے اور اس کا کنوار پن زائل کیا ہے تو دلیل ہے کہ اس سال میں اس عورت یاکنیز (کنیز :لونڈی) حاصل ہو گی اور بادشاہ سے خیر و نیکی دیکھے گا ۔
اور اگر د یکھے کہ حرام کے ساتھ کنواری لڑکی کولے گیا ہے تو اس سے دلیل ہے کہ مال حرام حاصل ہو گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں عورت کرنا چار وجہ پر ہے ۔ اول ، بزرگی ۔ دوم ، زیادتی مال ۔ سوم ، آرام ۔چہارم ، شادی اور خوشی ۔

Browse More Islamic Dream Interpretation