Open Menu

Khawab Main Baadal Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Baadal Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Baadal Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Baadal Dekhna

خواب میں بادل دیکھنا

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ بادل خواب میں دیکھنا چھ وجہ پر ہے ۔ اول ، ابر سفید ۔دوم ، ابر سیاہ ۔ سوم ، ابر زرد۔ چہارم ، ابر سرخ،۔ پنجم ، ابر بر نے والا ۔ ششم ، ابر نا برسنے والا ۔ اور ہر ایک کی تعبیر خاص ہے۔ اگر کوئی خواب میں اپنے آپ کو ابر سفید برسنے والے کے نیچے دیکھے ۔
تو دلیل ہے کہ خدا تعالیٰ اس کو علم و حکمت عنایت فرمائے گا اور لوگوں کو اس کے علم و حکمت سے فا ئدہ ہوگا ۔ اور اگر دیکھے کہ ابر زرد کے نیچے ہے تو دلیل ہے کہ بیمار ہو گا اور بعض تعبیر بیان کرنے والے کہتے ہیں کہ عورت پائے گا جس سے رنج و غم اٹھائے گا۔
اور اگراپنے آپ کو سرخ بادل کے نیچے دیکھے تو محنت (محنت اور بلا :دکھ اور تکلیف ) اوربلا اور گرفتاری کی دلیل ہے ۔ کیونکہ خدا تعالیٰ نے جس قوم پر عذاب بھیجا ہے ۔

(جاری ہے)

پہلے اس پر سرخ ابر ظاہر ہوا ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ بادل سیدھا اس کے سر پر کھڑا ہو گیا ہے ۔

تو اس امر کی دلیل ہے کہ حکومت پائے گا اور اگردیکھے کہ ابر اس کے سر پر سے گزر گیا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ اس کی صحبت کسی نیک شخص اور اہل مرتبہ سے ہوتی ہے اور اس کی مراد اس سے حاصل ہوگی۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ بادل کو ہوا میں چلاتا ہے تو دلیل ہے کہ وہ عالموں اور حاکموں کی صحبت حاکموں کی صحبت میں رہے گا: ) میں رہے گا۔
اور اگر یہ خواب بادشاہ دیکھے تو دلیل ہے کہ اپنی دلایت میں قاصد ان باخبر کو بھیجے گا اور اگر خواب میں دیکھے کہ بادل کو ہوا میں پکڑ کر زمین پر لے آیا ہے تو دلیل ہے کہ نیکی اور بزرگوں اور علم حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بادل اس کے سر پر سایہ کرتا ہے تودلیل ہے کہ اس سال خیر اور نعمت بہت پائے گا۔
فرمان حق تعالیٰ ہے :۔ وظللنا علیکم الغمام وانز لنا علیکم المن والسلو ی کلو ا من طیبات مارزقنکم(اور ہم نے تم پر بادل کو سایہ کیا اور تم پر من اور سلو یٰ اتارا ۔ ہم نے جو پاک چیزیں تم کو عنایت کی ہیں ، کھاؤ) اور اگر دیکھے کہ بادل کو کوئی کپڑا سیاہ ہوا تھا اور اس نے پہنا تو دلیل ہے کہ اتنا علم اسے حاصل ہو گا جو کسی کو نہ ہوگا۔
اور اگردیکھے کہ ابر نے تمام جہان کو ڈھانپا ہے اور بر سا نہیں ہے تو یہ بری دلیل ہے۔ حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھا ہے کہ بادل کو جمع کیا یا اٹھا یا یا کھایا تو اس امر کی دلیل ہے کہ وہ حکما ء (حکما ء :حکیموں ، دانؤں ) میں عقل و دانش سے ممتاز ہو گا۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ ابر کو کھا رہا ہے تو دلیل ہے کہ اسکی زندگی حکمت سے ہوتی اور اگر دیکھے کہ ابر سیاہ ایک جگہ پر گھرا ہوا ہے تو یہ اس ملک پر حق تعالیٰ کے عذاب کی دلیل ہے ۔ جس کو ابر کے نزدیک دیکھے گا، وہ عذاب حق کے نز دیک ہو گا اور اگر ابر کے ساتھ بارش کو دیکھے تودلیل رحمت اور خیرات کی ہے۔
اور اگر دیکھے کہ بادل سے بارش کو پیتا ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر رحمت اور نیکی دیکھے گا۔ اور اگر بادل کے ساتھ بارش اور سخت کڑک ہے تو یہ ماں باپ اور مسلمانوں کی دعا سے ڈرنے کی دلیل ہے اور اگر کڑک کے ساتھ بجلی دیکھے تو یہ سخت قوی (سخت قوی عذاب :نہایت بڑا عذاب ) عذابوں کی دلیل ہے اور اگر اپنے گھر او جگہ پر ابر چھایا ہوا دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کے فر زند اور اہل خانہ (اہل بیت :گھر والے ) کو بادل کی تنگی اور تاریکی کے اندزے پر دانش اور حکمت حاصل ہوگی۔
حضرت جعفرصادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ بادل خوب میں دیکھنا نو وجہ پر ہے۔اول ، حکمت ۔ دوم ، دوم ، ریاست ۔ سوم ، بادشاہ ۔ چہارم، رحمت ۔پنجم ، پرہیز گاری ۔ ششم ، عذاب ۔ ہفتم ، قحط۔ ہشتم ، بلا ، نہم ، فتنہ ۔

Browse More Islamic Dream Interpretation