Open Menu

Khawab Main Sargeen Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Sargeen Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Sargeen Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Sargeen Dekhna

خواب میں سرگین دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں گاؤ گھوڑے کی لید مال اور نعمت ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے بہت سی لید جمع کی ہے ۔ تو دلیل مال اور نعمت کی ہے ۔اور اگر آدمی کے سرگین دیکھے تو مال حرام پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے آب خانے میں سرگین ڈالا ہے ۔
دلیل ہے کہ اس کو بری بات پہنچے گی اور اس کے مال کا نقصان ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے بستر پر پلیدی کی ہے ۔ دلیل ہے کہ اپنے مال کا کچھ حصہ اپنے عیال کو دے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ س گین ڈالی اور اس کو زمین میں دفن کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ مال زمین میں چھپائے گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ سرگین آدمی کھاتا ہے ۔ دلیل ہے کہ مال حام کھائے گا اور اگر دیکھے کہ نا معلوم جگہ پر سرگین ڈالی ہے ۔

(جاری ہے)

دلیل ہے کہ اپنا مال کسی جگہ خرچ کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اپنا جسم سرگین سے آلودہ کیا ہے ۔

دلیل ہے کہ گناہ میں پڑے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ خواب میں دست لگے ہیں دلیل ہے کہ اپنا مال اسراف سے خرچ کرے گا ۔ حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ آدمی کی سرگین مال حرام ہے اور چوپاؤں کی سرگین مال حلال ہے ۔ اور درندوں کی سرگین مال ہے جو ظلم سے حاصل ہو گا۔
حضرت جابر مغربیؒ نے فرمایا ہے کہ جو پلیدی آدمی سے جدی ہوتی ہے نقصان کی دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ پلیدی میں گیا ہے اور غرق ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس وک بادشاہ سے غم واندوہ پہنچے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ پاؤں پلیدی پر رکھا اور گر پڑا اور اس کو کپڑا اور جسم آلودہ ہو یا ہے ۔
دلیل ہے کہ حاکم سے نقصان پائے گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں سرگین کا دیکھنا چار وجہ پر ہے ۔ (۱)مال حرام (۲)کشاش رزق(۳)عیال پر خرچ کرنا (۴)غم کا دور ہونا ۔ 

Browse More Islamic Dream Interpretation