Open Menu

Khawab Main Baagh Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Baagh Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Baagh Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Baagh Dekhna

خواب میں باغ دیکھنا

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خو اب میں باغ دیکھنا عورت ہے او ر اگر دیکھے کہ باغ کو پانی دیتا ہے تودلیل ہے کہ اپنی عورت سے جماع کرے گا۔اور اگر دیکھے کہ باغ کو پانی دیتا ہے اور تر نہیں ہوا ہے تودلیل ہے کہ اس کی عورت طالب جماع ہے۔
اوراگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ باغ میں گل و ریحان بوتا ہے تو دلیل ہے کہ فرزند صالح پیدا ہو گا اور اگر دیکھے کہ شفتالوں یعنی آڑووں کے باغ میں پھر رہا ے تو دلیل ہے کہ اس کے لڑکا پیدا ہو گا۔ جو جلدی علم و ادب سیکھے گا اور اگر دیکھے کہ باغ میں ریحان کا دستہ ہے اور اٹھا کر ا س کو سونگھا  ہے تو دلیل ہے کہ اس کا لڑکا دلیر ، دانا اور عقل مند ہو گا اور بوئے ریحان فرزند کی دلیل ہے۔
اور اگر کوئی شخص اپنے باغ کو سبز اور آباد اور پانی جاری والا اور محل والا دیکھے اور اس میں سے میوے کھائے اور اس کے پاس بھی ہیں ۔

(جاری ہے)

اور اپنی عورت کے ساتھ نظارہ کر رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ اہل بہشت سے ہیں ۔ اوراگرکوئی شخص دیکھے کہ باغ سبز و آباد میں ہے اور درختوں کے میوے کھاتا ہے تو دلیل ہے کہ مالدارعورت ملے گی اور اس سے مال و نعمت پائے اور اگر دیکھے کہ موسم خزاں میں نامعلوم باغ میں گیا ہے اور درختوں کی پت جھڑی ہو رہی ہے تودلیل ہے کہ اس کو غم و اندوہ ہوگا۔

اور اگر دیکھے کہ باغ میں محل اور سبزہ اور آب (آب رواں ہے:پانی جاری ہے)رواں ہے اور عورت (عورت صاحب جمال:خوبصورت حسین عورت ) صاحب جمال اس کو بلاتی ہے تو دلیل ہے کہ آخرت میں بہشت اور حور العین پائے گا اور دلیل ہے کہ شہادت کادرجہ حاصل کرے گا۔
اور اگر دیکھے کہ اس کا باغ ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے او ر اس باغ کے میوے کھاتا ہے تودلیل ہے کہ اسے مالدار عورت ملے گی اور اس کا مال کھائے گا۔ او اگردیکھے کہ باغ میں ہے اور بلند درختوں کے میوے اس پر گرتے ہیں تو دلیل ہے کہ شریف آدمی سے لڑے گا اور اس پر غالب آئے گا۔
اور اگر دیکھے کہ غالب میں کسی درخت کی چوٹی پر سویا ہوا ہے تودلیل لہے کہ اس کی نسل اور فرزند بہت ہوں گے۔ حضرت ابراہیم کرمانی نے فرمایا ہے کہ خواب میں باغ بزرگوار بامال و جمال مرد ہے ۔ اگر دیکھے کہ وقت بہار یا گرما میں ایک عمدہ باغ لگا یا ہے اور اس میں میوے لگے ہوئے ہیں او ر کل وریا حین کھلے ہوئے ہیں اور پانی جاری ہے اور وہ اس میں بیتھا ہوا ہے تو دلیل ہے  اس کی موت شہادت پر ہو گی۔
کیونکہ یہ سب بہشت کی صفات ہیں ۔ اور اگر ایام گرما میں باغ معلوم دیکھے او ر اس کے میوے شیریں اور درختوں کے تے گرے ہوئے ہوں تودلیل ہے کہ وہ بادشاہ کا مصاحب (بادشاہ کا مصاحب ہو گا۔ بادشاہ کا دوست اورنزدیکی ہوگا)ہو گا۔ اس حال میں کہ بادشاہ (بادشاہ اپنے خدم و حشم سے بچھڑا ہوا ہو گا:بادشاہ اپنے نوکر چاکر اور لشکر سے جدا ہو گا) اپنے خدم و حشم سے بچھڑا ہوا ہو گا۔
اوراگر سبز باغ کو تابستان (تابستا ن میں:موسم گرما میں ) میں سر سبز اور میووں سے پر اورا س میں پانی جاری دیکھے اور اس نے باغ کو جڑ سے اکھار کر خراب کر دیا ہے تودلیل ہے  اس ملک کے بادشاہ کو ہلاکت کا خوف ہو گا ا ور کوئی بڑا بادشاہ حملہ کرے گا اور یا وہ معزول (معزول ہوگا:تخت سے اتارا جائے گا) ہو گا۔
اور اگر دیکھے کہ آگ آئی اور اس نے باغ کے درختوں کو جلا دیا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کو ناگہانی موت آئے گی ۔ اور ااگر خواب میں باغ کے اندر اونٹوں کو دیکھے تودلیل ہے کہ اس ملک کا بادشاہ دشمنوں پر فتح پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ باغ سے میوے جمع کر کے گھر کولے گیا ہے تودلیل ہے کہ اسی قدر خیر و منفعت (خیر و منفعت :بھلائی اور مال و دولت ) حاصل ہو گی۔
اور اگر دیکھے کہ باغ میں سے سب کچھ جمع کر رہا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ سے سختی اور رنج کے ساتھ نفع حاصل کرے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اصلیت یہ ہے کہ باغ خواب میں دیکھنا لوگوں کا بقدر ہمت (بقدر ہمت :ہمت کے مطابق )کاروبار کا شغل ہے ۔
اگر باغ میں سبزہ دیکھے تو دلیل ہے  اس کا شغل نیک ہو گا اور آراستہ ہوگا۔ اور اگر باغ کو سبزبی اور میوؤں سے خالی دیکھے کہ تودلیل ہے کہ اس کا کام نیک ہو گا اور اگر باغ کو عمدہ اور آراستہ دیکھے تو اس کو کوئی کہے یہ باغ فلاں کی ملکیت ہے تواس نے اس باغ سے میوے کھائے ہیں تو دلیل ہے کہ اسی قدر صاحب باغ سے فائدہ ہو اٹھائے گا۔
اور اگر بہار اور گرمیوں کے دنوں میں باغ کو جڑا ہوا دیکھے ۔ چنانچہ اس میں سبزہ اور کوئی درخت نہ دیکھا تو دلیل ہے کہ بادشاہ رعیت پر جو روستم کرے گا۔ او ر اگر دیکھے کہ اپنے ہاتھ سے باغ لگا یا ہے اور درخت لگائے اور میوہ لگا تو دلیل ہے کہ مالدار عورت سے نکاح کرے گا۔ مال اور نعمت اور فرزند حاصل ہو گا۔ اور اگر اس باغ میں مو سمی انگور دیکھے تو اس امر کی دلیل ے کہ وہ اپنی ہمت کے مطابق مال اور مرتبہ پائے گا۔

Browse More Islamic Dream Interpretation