Open Menu

Khawab Main Gandum Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Gandum Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Gandum Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Gandum Dekhna

خواب میں گندم دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں گیہوں مال حلال ہے جو لوگوں کو تکلیف سے ملتا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے گیہوں کھائی ہے۔ دلیل ہے کہ صالح اور دیندار ہو گا۔ اور گر پکا کر کھائی ہی تو غمگین ہو گا۔اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کا منہ پیٹ تک خشک گیہوں سے پر ہے۔
دلیل ہے کہ اس کی عمر ختم ہو گئی ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ گیہوں کے خوشے کھاتا ہے۔ دلیل ہے کہ اس ملک میں قحط اورتنگی ظاہر ہر گی۔ فرمان حق تعالیٰ ہے:۔

(جاری ہے)

سبع سنبلات خصرو اخر یابسات (سات بالیں سبز اور دوسری خشک ) اور اگر دیکھے کہ گیہوں کو بوتا ہے۔

دلیل ہے کہ حق تعالیٰ اس ملک میں غلہ کا نرخ ارزاں کرے گا۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے۔ کہ خواب میں گیہوں تین وجہ پر ہے۔ (۱)ولایت سے معزول ہونا (۲)نفرت(۳)مسافری حضرت اسماعیل اشعث رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ بھنے ہوئے گیہوں کھاتا ہے دلیل ہے کہ کچھ نفع پائے گا۔
اور اگر دیکھے کہ گیہوں اپنے وقت پر کاٹے ہیں۔ دلیل ہے کہ بہت سا رنج حاصل کرے گا۔ اور خواب میں گندم فروش ایسا شخص ہے کہ دین کے عوض دنیا کو اختیار کرتا ہے۔ 

Browse More Islamic Dream Interpretation