Open Menu

Khawab Main Baajy Ky Sath Gana - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Baajy Ky Sath Gana can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Baajy Ky Sath Gana in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Baajy Ky Sath Gana

خواب میں باجے کے ساتھ گانا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سرود بے ہودہ بات اور مصیبت پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ سرود دوسرے سازوں کے ساتھ ، جیسے کہ باجہ اور بانسری کے ساتھ گاتے ہیں ۔ دلیل ہے کہ اندوہ اور مصیبت زیادہ ہو گی ۔
اور اگر دیکھے کہ سرود سنتا ہے ۔ دلیل ہے کہ بے ہودہ بات سنے گا ۔

(جاری ہے)

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ گاتا ہے ۔ اگر بازار میں ہے ۔ دلیل ہے کہ مالدار لوگ رسوا ہوں گے اور درویشوں کو غم ہو گا ۔ اور اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ خواب میں گانا یا سننا چھ وجہ پر ہے ۔ (۱)بے ہودہ کلام (۲)غم واندوہ(۳)مصیبت (۴)رسوائی(۵)جنگ(۶)علم وحکمت۔ 

Browse More Islamic Dream Interpretation