Open Menu

Khawab Main Labb Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Labb Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Labb Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Labb Dekhna

خواب میں لب دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں لبوں کا دیکھنا مراد کے پورے ہونے پر دلیل ہے اور نیچے کا لب اوپر کے لب سے بہتر ہے۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ لب خواب میں خویش اور قریبی ہیں۔ اگر دیکھے کہ اوپر کا لب اپنی جگہ سے زائل ہوا ہے۔
دلیل ہے کہ عورت کو طلاق دے گا یا عورت اس کو ہلاک کرے گی۔ اور اگر دونوں لب گرے ہوئے دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس کو ماں باپ کی طرف سے مصیبت پہنچے گی۔ اور یہ بھی کہتے ہیں کہ وہ چغل خور ہو گا۔ اور اگر اپنے لبوں کو درد مند یکھے۔ دلیل ہے کہ غمگین ہو گا۔
اور اگر دیکھے کہ اس کے لب آپس میں چسپیدہ ہیں اس طرح کہ کھل نہیں سکتے ہیں دلیل ہے کہ اس کا کام رکے گا۔ اور اگر عورت اپنے لب پر سیاہ خال یعنی تل دیکھے۔

(جاری ہے)

دلیل ہے کہ اس کی عزت زیادہ ہو گی۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔

اگر دیکھے کہ اپنا لب دانتوں میں پکڑ کر زخمی کیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا جھگڑا ہو گا جس سے ہلاکت کا خوف ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے لب سوجے ہوئے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کا مال زیادہ ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے لب سرخ ہو گئے ہیں۔
دلیل ہے کہ حاکم بنے گا۔اور اگر دیکھے کہ اس کے لب سبز یا سفید ہیں۔ دلیل ہے کہ دوستوں کی وجہ سے غم کھائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے لب کمزور اور ضعیف ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کا حال بد ہو گا۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں اوپر کا لب لڑکوں اور نیچے کا لب لڑکیوں پر دلیل ہے۔

Browse More Islamic Dream Interpretation