Open Menu

Khawab Main Baghal Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Baghal Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Baghal Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Baghal Dekhna

خواب میں بغل دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بغل کا دیکھنا ملامت اور ندی ہے جو اس کو پہنچے گی ۔ اور بغل کے بالوں کو خواب میں دیکھنا مراد کے پانے اوردشمن پر غالب ہونے کی دلیل ہے ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کی بغل سے بدبو آتی ہے تواس سے اس امرکی دلیل ہے کہ صاحب خواب مال حرام پائے گا۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اسکی بغل سےنہایت بدبو آتی ہے تو دلیل ہے کہ مال حرام پائے گا۔

(جاری ہے)

اوراگر دیکھے کہ بغل کے نیچے ہاتھوں کو رکھتا ہے تو دلیل ہے کہ دشمن کو مغلوب کرے گا اور مال حاصل کرے گا۔

فرمان حق تعالیٰ ہے۔ واضو ایدک الی جناحک تخرج بیضاء(اپنا ہاتھ پہلو کے ساتھ ملا ۔ سفید نکلے گا) اور بعض اہل تعبیر بیان کرے ہیں کہ مروت مردی کے اٹھانے کی دلیل ہے۔ اور اگر کوئی دیکھے کہ اس کی بغل میں کوئی نقصان نہیں ہے تو دلیل با مرادی اوردشمن کے غلبہ کی ہے اوراگر دیکھے کہ اس کی بغل سے بدبو آتی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو مشکل سے مال ملے گا۔
اور اگر دیکھے کہ بغل کے نیچے سے پسینہ جاری ہے تو دلیل ہے کہ اس پسینہ کے اندازے پر مال کو نقصان ہو گا۔

Browse More Islamic Dream Interpretation