Open Menu

Khawab Main Chiraagh Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Chiraagh Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Chiraagh Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Chiraagh Dekhna

خواب میں چراغ دیکھنا

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چراغ کا خادم ہے ۔ اور دوسرے اہل تعبیر نے فرمایا ہے کہ گھر کی مالک ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے میں پاکیزہ چراغ روشن ہے تو دلیل ہے کہ گھر کی مالکہ با صلاح اور نیک خصلت عورت ہے ۔
اور اگر دیکھے کہ چراغ جلتا ہے تو یہ گھر کی مالکہ یا عورت یا خادمہ کے رنج پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ چراغ گل ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ گھر گرے گا اور گھر کی مالک مرے گی حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر اگر دیکھے کہ چراغ دان روشن ہے تو دلیل ہے کہ اگر شادی شدہ ہے تو لڑکا ہو گا ۔
ورنہ عورت کرے گا یا کنیز خریدے گا ۔ اور اگر کوئی اس کا سفر میں گیا ہے تو واپس آئے گا اور اگر دیکھے کہ شہر میں بہت سے چراغ ہے تو دلیل ہے کہ ملک کا بادشاہ عادل اور قاضی منصب ہے اور شہر کے لوگوں کو خوشی اور نشاط بہت ہو گی حضرت اسمائیل اشعت رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں بہت سے چراغ ہیں ۔

(جاری ہے)

تو دلیل ہے کہ اس کے فرزند آئے گا جو عزت و دولت پائے گا ۔اور اگر خواب دیکھنے والا بدکار ہے تو دلیل ہے کہ حق تعالیٰ کی طرف رجوع کرے گا اور توبہ کرے گا اور اگر مشرک ہے تو ہدایت پائے گا اور اگر مسلمان ہے تو عبادت کی توفیق پائے گا ۔
فرمان حق ہے ۔ وسراجامنیر او بشر المومنین بان لھم من اللہ فضلا کبیرا(اور چراغ روشن ہے اور ایمان والوں کو بشارت دو کہ ان پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے بڑا فضل ہے ) اور اگر دیکھے کہ اس کا چراغ گل ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا فرزند ہلاک ہو گا یا ساکی عزت و دولت میں نقصان ہو گا ۔
اور اگر دیکھے کہ اس کے سامنے چراغ روشن ہے تو دلیل ہے کہ دنیا اور دین کی مراد پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں دو بتی والاچراغ ہے تو دلیل ہے کہ اس کے دو فرزند ایک شکم سے پیدا ہوں گے ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں چراغ کا دیکھنا چودہ وجہ پر ہے ۔
اول ، بادشاہ ۔ دوم ، قاضی ۔ سوم ، فرزند ۔ چہارم ،عروسی ۔ پنجم ، ولایت ۔ ششم ، سرائے ۔ ہفتم ، سردار ۔ ہشتم ، شادی ۔ نہم ، علم ۔ دہم ، تو انگری ۔ یاز دہم ، عیش خوش ۔دواز دہم ، کنیزک ۔ سیز دہم ، منفعت ۔ چپاردہم ، جیسا دیکھا اسی طرح ہو گا۔

Browse More Islamic Dream Interpretation