Open Menu

Khawab Main Burrha Hona - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Burrha Hona can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Burrha Hona in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Burrha Hona

خواب میں بوڑھا ہونا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں اگر کوئی شخص دیکھے کہ بوڑھا ہو گیا ہے ۔او ر اس کے بال سفید ہو گئے ہیں ۔ تو دلیل ہے کہ عزت اور مرتبہ پائے گا اور اگر نا معلوم بوڑھے کو دیکھے کہ خوش و خرم (خرم :خوش) ہے تودلیل ہے کہ کسی دوست سے اس کی مرایں پوری ہوں گی اور غم سے نجات پائے گا۔
اوراگر کسی معلوم بو ڑھے کو میں دیکھے کہ خرم اور شاد (شاد:خوش ) ہے ۔

(جاری ہے)

دلیل ہے کہ اس کو اس سے کوئی چیز ملے گی۔ اور اگر اس کو ترش رو اور غمگین دیکھے تو اس کی تاویل پہلے کے خلاف ہے۔ حضر ت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص میں دیکھے کہ بوڑھا جوان ہو گیا ہے تودلیل ہے کہ اس کی عزت اور مرتبے میں نقصان ہو گا اور دنیا میں مغرور ہو گا۔

اور اگر جوان یا بچہ دیکھے کہ وہ بوڑھا ہوگیا ہے کہ دلیل ہے کہ عزت اور مر تبہ پائے گا اور آخرت کے کام میں مشغول ہو گا۔

Browse More Islamic Dream Interpretation