Open Menu

Khawab Main Fennec Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Fennec Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Fennec Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Fennec Dekhna

خواب میں فنک دیکھنا

فنک، ایک جانور ہے ۔ جس کی کھال سے پوستین بناتے ہیں ۔حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ فنک خواب میں مالدار مسافر ہے ۔ اور خلقت سے ملنسار آدمی ہے ۔ اور اس کا چمڑا اور بال اور ہڈی چاہا ہوا ہے ۔ اور اس کا گوشت مالدار آدمی مسافر کا مال ہے ۔
اور اگر دیکھے کہ فنک اس کا تابعدار نہ تھا ۔

(جاری ہے)

دلیل ہے کہ فائدہ نہ پائے گا اور اگر دیکھے کہ فنک کو مارا اور اس کا چمڑا اتارا اور اس کا گوشت گرایا ۔ دلیل ہے کہ مسافر آدمی کا مال ضائع کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ فنک کا گلہ گھونٹا ہے ۔

اور اس کی گردن سے خون جاری ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ مسافر لڑکی کا کنوارپن دور کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس پر بہت سے فنک جمع ہوئے ہیں اور ان سے تکلیف نہیں دیکھی ہے۔ دلیل ہے کہ کسی گروہ سے منفعت پائے گا ۔ اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو نقصان اٹھائے گا ۔ 

Browse More Islamic Dream Interpretation