Open Menu

Khawab Me Veeran Jagah Aabaad Kerna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Me Veeran Jagah Aabaad Kerna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Me Veeran Jagah Aabaad Kerna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Me Veeran Jagah Aabaad Kerna

خواب میں ویران جگہ آباد کرنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایاہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ ویران جگہ آباد کرتا ہے جیسے مسجد،مدرسہ خانقاہ اورجو ان کے مشابہ ہے تو یہ دین اور عقل کی صلاح اور آخرت کے ثواب کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ ویران زمین کو خود آباد کرتا ہے۔
جیسے سرائے ادکان وغیرہ بناتا ہے تواس جہاں کے فائدے اور خیر کی دلیل ہے اوراگر آباد جگہ کو ویران دیکھے تو دلیل ہے کہ اس جگہ بلا اور مصیبت پہنچے گی۔

(جاری ہے)

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں اپنے آپ کو آباد جگہ میں مقیم دیکھے تو دلیل ہے کہ آبادی کے اندازے پر خیر اور نفع پائے گا اور اگر اس کے خلاف دیکھا ہے توشراور فساد اور نقصان پائے گا۔

حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ آبادی کا دیکھنا چاروجہ پر ہے ۔اول ، اس جہان کے کاموں کی صلاح پر۔ دوم ، خیر اور منفعت ۔ سوم ، مرادو کامرانی ۔ چہارم ، بستہ کاموں کی کشائش۔

Browse More Islamic Dream Interpretation