Open Menu

Khawab Main Hunar Sekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Hunar Sekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Hunar Sekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Hunar Sekhna

خواب میں ہنر سیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ میں اپنا پیشہ چھوڑ کر دوسرے پیشہ میں مشغول ہونا جو اس سے بہتر ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا کام اور حال بہتر ہون گا اور کام اورکسب میں ترقی ہوگی۔ اوراگرکوئی میں دیکھے کہ طرح طرح کے کسب کرتا ہے ۔
اگر یہ سب اچھے ہیں تو خیر اور نیکی کی دلیل ہے ۔ اور اگر برے ہیں تو شر اور برائی کی دلیل ہیں ۔ اور اگر دیکھے کہ بعض پیشے بد کر رہاہے اور بعض اچھے ہیں تو جو طاقتور ہیں ان کے مطابق تاویل ہو گی۔ بیشہ (جنگل) حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایاہے کہ میں درخت کا جنگل جنگلی عورت ہے ۔
اگردیکھے جنگل میں گیا ہے اور وہ میوہ دار درختوں سے سر سبز ہے۔ اور فصل پر دیکھا اور میوے کھائے تو دلیل ہے کہ جنگلی اصل کی عورت کرے گایا کنیز کو خرید ے گا۔

(جاری ہے)

جس کی پرورش جنگل میں ہوئی ہوگی اور اس عورت سے اس کو خیر اور منفعت حاصل ہوگی اور اگر جنگل کو ان چیزوں سے خالی دیکھا تو شر اور نقصان پر دلیل ہے ۔

اوراگر دیکھے کہ اس جنگل میں بجا ئے درختوں کے کانٹے ہیں اور ان کانٹوں سے اس کو تکلیف پہنچی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو عورتوں کی طرف سے غم و اندوہ پہنچے گا۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میں جنگل دیکھنا چار وجہ پر ہے۔ اول، جنگلی عورت ۔ دوم،کنیز ک ۔ سوم، منفعت ۔ چہارم ، غم و اندوہ

Browse More Islamic Dream Interpretation