Open Menu

Khawab Main Kawa Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Kawa Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Kawa Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Kawa Dekhna

خواب میں کوا دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کوا فاسق اور بد دین اور جھوٹا آدم ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو پکڑا ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی ایسے آدمی سے ملے گا جس کو کوے کی صفت ہو گی اور بے ہودہ کام میں مشغول ہو گا ۔  اور اگر دیکھے کہ کوے کو مارا ہے ۔
دلیل ہے کہ اس جگہ کافر اور فسادی لوگ اور چور جمع ہوں گے ۔ اور اگر دیکھے کہ کوے گا شکار کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی جگہ سے جھوٹ کے ساتھ مال پائے گا ۔

(جاری ہے)

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ کوے کو خواب میں دیکھنے کی تاویل ہند وستانی کنیز ہے اور خواب میں بہت سے کوے دیکھنا لشکر ہے ۔

اور اگر دیکھے کہ کوے کا چمڑا اتارا ہے ۔دلیل ہے کہ مسا فر عورت سے زنا کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کوے کو مارا ہے دلیل ہے کہ اس کے گھر والوں کو نقصان پہنچے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ بہت سے کو ے ہوا میں آتے ہیں ۔ اور گزرتے ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس ملک میں ان کووؤں کے برابر لشکر آئے گا ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ کوا اور چکور دونوں اس کے شلوار میں تھے دلیل ہے کہ کنیز کے ساتھ فساد کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کوے کے ساتھ جماع کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ چور آدمی کو بند کرے گا ۔ 

Browse More Islamic Dream Interpretation