Open Menu

Khawab Main Jonk Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Jonk Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Jonk Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Jonk Dekhna

خواب میں جونک دیکھنا

زلو ، جانک ، فارسی میں اس کا نام دیوچہ ہے ۔حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں جونک کو دیکھنا لالچی دشمن ہے ۔  اور اگر دیکھے کہ جونک اس کے جسم سے خون چوستی ہے ۔ دلیل ہے کہ دشمن اس پر غلبہ پائے گا اور جس قدر خون چوسا ہے اسی قدر اس کے مال سے نقصان ہو گا ۔
اور اگر دیکھے کہ جونک اس کے گلے میں گئی ہے ۔ دلیل ہے کہ دشمن اس کے گھر کے اندر اس کے ساتھ بیٹھے گا ۔

(جاری ہے)

اور اگر دیکھے کہ جونک کو اس نے اپنی عضو بند سے جدا کر دیا اور مار ڈالا تو دلیل یہ ہو کہ وہ دشمن پر فتح پائے گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ جونک عیال ہے جو دوسروں کا مال کھاتا ہے ۔

اور اگر دیکھے کہ بہت سی جونکیں جمع ہوئیں ہیں اور اس کا خون چوستی ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس خون کے اندازے کے مطابق اس کے مال کا نقصان ہو گا حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے جسم پر جونک ہے اور اس کا خون چوستی ہے ۔ دلیل ہے کہ دشمن سے اس کو نقصان پہنچے گا ۔ 

Browse More Islamic Dream Interpretation