Open Menu

Khawab Main Khanzeer Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Khanzeer Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Khanzeer Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Khanzeer Dekhna

خواب میں خنزیر دیکھنا

ایک شخص حضرت سلیمان علیہ السلام کے پاس آیا اور اس نے عرض کیا کہ اے پیغمبر خدا میں نے ایک باغ آراستہ دیکھا ہے کہ اس میں بہت سے میوے ہیں اور میں نے دیکھا کہ اس باغ میں ایک بہت بڑا خنزیر بیٹھا ہے اور مجھ سے لوگوں نے کہا کہ یہ باغ اس خنزیر کی ملکیت ہے۔
میں اس بات سے حیران ہوں اور باغ میں بہت سے خنزیروں کو میوے کھاتے ہوئے دیکھا اور لوگوں نے کہا کہ یہ تمام خنزیر اس بڑے خنزیر کے حکم سے میوے کھاتے ہیں ۔ حضرت سلیمان علیہ السلام نے فرمایا کہ وہ بڑا خنزیر ظالم اور جابر بادشاہ ہے اور دوسرے خنزیر دانش مند خور ہیں جو ظالم بادشاہ کے مطیع (مطیع و تابع:فرمانبردار )اور تابع فرمان ہیں اور دین کو دنیا کے بدلے بیچتے ہیں اور حق تعالیٰ کا دیکھنا سات وجہ پر ہے ۔
اول ، خوبصورت عورت۔

(جاری ہے)

دوم ، فرزند اور نیک عورت۔ سوم ، عیش خوش۔ چہارم ، مال ۔ پنجم ، بلندی ۔ ششم ، شادی ۔ ہفتم کنیز۔ اور باغ کو خواب میں دیکھنے والا عورت کو قائم کرنے والا ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ باغبانی کرتا ہے تو دلیل ہے کہ مالدار عورت کرے گا اور اس کے شغل میں مشغول ہو گا اور سب طرح کی موافقت کرے گا۔

اور بعض اہل تعبیر بیان کرتے ہیں کہ باغ کا دیکھنا تین وجہ پر پے ۔ اول ، گھر کا مالک ، دوم ، عورت پر مختار۔ سوم، فرزند جس سے کہ آنکھ کو ٹھنڈک ہو ۔

Browse More Islamic Dream Interpretation