Open Menu

Khawab Main Kisi Naik Insaan Ko Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Kisi Naik Insaan Ko Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Kisi Naik Insaan Ko Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Kisi Naik Insaan Ko Dekhna

خواب میں کسی نیک انسان کو دیکھنا

بانگ نماز یعنی اذان ۔ حضرت محمد بن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر بندہ مصلح (مصلح مومن :پارسا ، نیک ایماندار اور پرہیزگار ) مومن پارسا خواب میں دیکھے کہ کسی معروف جگہ سے اذان کی آواز سنتا ہے یا خود نماز کے لئے اذان دیتا ہے تودلیل ہے کہ بیت اللہ شریف کا حج کرے گا۔
فرمان حق تعالیٰ ہے : واذن فی الناس بالحج یا توکرجالا۔ اور لوگوں میں حج کا اعلان کرو تمہاری طرف پا پیادہ آئیں گے ) اوراگر غیر معروف جگہ پر اذان دیتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو مکروہ (مکروہ :بری ) اور با پسند بات پہنچے گی ۔اور اگر یہ بات کوئی فاسق (فاسق: بدکار) دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کو چوری میں گرفتار کریں گے۔
اور اگر دیکھے کہ نماز کے لیے اذان کسی مسند یا مینار سے ہے تو دلیل ہے کہ لوگوں کو خدا تعالیٰ کی طرف بلا ئے گا۔

(جاری ہے)

اور اگر دیکھے کہ بستر پر سو یا ہوا اذان دیتا ہے تودلیل ہے کہ اپنی عورت سے پیا ر و محبت رکھتا ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اپنے گھر میں اذان دیتاہے تو دلیل ہے کہ مفلس (مفلس :غریب ، نادار) اور درویش ہو گا اور بیان کرتے ہیں کہ اگر اس کے گھر والوں (اہل بیت میں سے :گھر والوں میں سے ) میں سے کوئی مرے گا۔

اور اگر دیکھے کہ کوچہ میں اذاب دیتا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ وہ جاسوسی کرے گا۔ او ر اگر دیکھے کہ کنوئیںیا سر و ابہ (سر و ابہ : سرد خانہ ) میں اذان دیتا ہے تو دلیل ہے کہ وہ آدمی زندیق (زندیق:جو خدا اور آخرت کامنکر ہو ) یا منافق ہو گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ اپنی عورت کے ساتھ اذان دیتا ہے تو دلیل ہے کہ دنیا سے جلدی رحلت (رحلت کرے گا: مرے گا) کرے گا۔ اور اگر اذان میں کلمات کے اندر زیادتی اور کمی کو دیکھے تو دلیل ہے کہ لوگوں پر ستم (ستم :ظلم ) اور ظلم کرے گا۔
اور اگر دیکھے کہ کوئی بچہ اذان دیتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے ماں باپ جھوٹ بولیں گے اور اگر دیکھے کہ اذان حمام میں دیتا ہے تو یہ دین اور دنیا میں اس کی بدحالی کی دلیل ہے او ر اگر دیکھے کہ اذان قافلہ یا لشکر گاہ میں دیتا ہے تو اس کی تاویل بد ہے ۔
اور اگر دیکھے کہ کوئی مجوسی قید خانہ میں بانگ نماز دیتا ہے اور تکبیر کہی ہے تو دلیل ہے کہ قید خانہ سے رہائی پائے گا۔ اور اگردیکھے کہ اذان لہو و بازی میں دیتا ہے تو یہ ہلاک ہونے کی دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ پہاڑ کی چوٹی پر اذان دیتا ہے تودلیل ہے کہ بادشاہ سچی بات کہے گا او ر اس کوخدا تعالیٰ اپنی طرف بلائیں گے۔
اوراگر دیکھے کہ مینار پر اذان دیتا ہے تو دلیل ہے کہ بزرگی اور حکومت پائے گا اور اگر دیکھے کہ گھر گوشے میں اذان دیتا ہے تو دلیل ہے کہ کار حق میں خیانت کر ے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ سردابہ میں اذان دیتا ہے تو دلیل ہے کہ سفر کو جلدی جائے گا  اور اس میں رنج و بلا اٹھائے  اور دیر تک رہے گا۔
اور اگر دیکھے کہ پہاڑ پر اذان دیتا ہے تو دلیل ہے کہ ظالم قوم میں گرفتا رہو گا اور اس کے ساتھ خیانت ہو گی اور اگردیکھے کہ کسی چیز یا شخص پر یا کسی تخت پر بیٹھے ہوئے یا گھڑے ہوئے اوراہنسی کھیل سے اذان دیتا ہے تو دلیل ہے کہ دیوانہ ہوگا۔
او ر اگر دوسرے کی اذان سنے تو دلیل ہے کہ عبادت اور ظاعت کے کام میں ست ہو گا اور کوئی اس کو خدا تعالیٰ کی طرف بلا ئے گا۔ اور اگر دیکھے کہ تکبیر کی آواز سنتا ہے تو دلیل ہے کہ حق تعالیٰ کے کاموں میں توفیق پائے گا۔ حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں اذان بارہ وجہ پر ہے ۔
اول ، حج ۔ دوم ، سخن ۔ سوم ، حکومت ۔ چہارم، بزرگی۔پنجم ، ریاست ۔ ششم ، سفر ۔ ہفتم ، موت ۔ ہشتم، افلاس۔نہم ، خیانت۔ دہم ، جاسوسی ۔ یازدہم ، نفاق اور بے دینی۔ دوازدہم ، ہاتھ کٹنا ۔

Browse More Islamic Dream Interpretation