Open Menu

Khawab Main Surma Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Surma Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Surma Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Surma Dekhna

خواب میں سرمہ دیکھنا

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سرمہ دیکھنا مال ہے ۔ اگر کوئی میں دیکھے کہ اس نے سرمہ ڈالا ہے اور اس سے مقصود آنکھ کی روشنی ہے تو دلیل ہے کہ دین کی صلاح ڈھونڈے گا ۔ اور اگر اس کا مقصود اس کے خلاف ہے تو دلیل ہے کہ اپنی دینداری لوگوں پر منافقانہ طور سے ظاہر کرے گا تاکہ لوگ اس کو اچھا جانیں ۔

(جاری ہے)

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس نے سرمہ دیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو اسی قدر مال حاصل ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ سرمہ کھایا ہے تو دلیل ہے کہ محتاج اور غم ناک ہو گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ بغل کے نیچے بدبو کو دور کرنے کے لئے سرمہ رکھتا ہے تو دلیل ہے کہ ایسا کام کر ے گا جس کے باعث اس کی مدح و ثنا اور نیکی بیان کی جائیگی ۔

Browse More Islamic Dream Interpretation